نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے گفتگو میں علاقائی صورتحال اور مختلف سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke today with Foreign Minister of Egypt, Badr Abdelatty.
The two leaders exchanged views on the evolving regional situation. FM Abdelatty appreciated Pakistan’s sincere efforts for promoting… pic.twitter.com/b3MPdGwzXr
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) May 17, 2026
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں بدلتی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
مصری وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ پر مشتمل علاقائی مشاورتی فورم سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی۔
مذاکرات میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے متعلق جاری روابط اور دیگر کثیرالجہتی سفارتی پیشرفت بھی زیر بحث آئیں۔
مصری وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 20 ایرانی اور 11 پاکستانی ملاحوں کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے اقدام کو بھی سراہا۔
یہ ملاح اُن جہازوں پر سوار تھے جنہیں امریکا نے تحویل میں لیا تھا، جبکہ ان کی واپسی سنگاپور کے ذریعے ممکن بنائی گئی۔
دونوں ممالک نے علاقائی اور عالمی معاملات پر قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
مصری وزیر خارجہ نے اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو جلد از جلد دوطرفہ مشاورت کے لیے مصر کے دورے کی دعوت بھی دہرائی۔














