پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیزل 32 روپے 63 پیسے سستا، پیٹرول مہنگا کردیا گیا، 20 اگست کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان
وزارت توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 364 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اس سے قبل پیٹرول کی قیمت 337 روپے 51 پیسے فی لیٹر تھی، جس میں 27 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 337 روپے 78 پیسے مقرر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ کے مطابق پیٹرولیم قیمتیں روز تبدیل کرنا پڑتی ہیں، علی پرویز ملک
اسی طرح ڈیزل کی سابقہ قیمت 363 روپے 6 پیسے فی لیٹر تھی، جس میں ایک روپے 64 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 364 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 21اگست کے لیے ہوگا۔
عالمی منڈی میں بھی تیل مہنگا
عالمی منڈی میں جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
برینٹ خام تیل کے اکتوبر کے لیے سودے 26 سینٹ یا 0.28 فیصد اضافے کے بعد 91.87 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کے ستمبر کے سودے 17 سینٹ اضافے کے بعد 86 ڈالر فی بیرل ہوگئے۔
زیادہ سرگرمی والے اکتوبر کے لیے ڈبلیو ٹی آئی کے سودوں میں بھی 12 سینٹ یا 0.13 فیصد اضافہ ہوا اور قیمت 89.91 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی دونوں کے نرخوں میں جمعرات کو مسلسل 5ویں کاروباری سیشن میں اضافہ ہوا۔ اس سے ایک روز قبل دونوں عالمی معیار کے خام تیل کی قیمتیں 24 جولائی کے بعد کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی تھیں۔














