مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

جمعرات 20 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر تمیم اقبال نے کہا ہے کہ جب تک بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) سے متعلق مالی مسائل حل نہیں ہوجاتے بورڈ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد میں جلد بازی نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ میں نیا بحران، سابق صدر نے آئی سی سی سے بڑا مطالبہ کر دیا

شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تمیم اقبال نے انکشاف کیا کہ بی پی ایل کے گزشتہ 2 ایڈیشنز کے دوران بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو تقریباً 40 کروڑ ٹکا کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرنچائز پر مبنی کرکٹ ٹورنامنٹ سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو آمدنی حاصل ہونی چاہیے نقصان نہیں اس لیے واضح طور پر کہیں نہ کہیں معاملات درست سمت میں نہیں جارہے۔

تمیم اقبال نے کہا کہ وہ کئی مرتبہ واضح کرچکے ہیں کہ وہ موجودہ طریقہ کار کے تحت بی پی ایل منعقد نہیں کرنا چاہتے۔ ان کے مطابق جب تک ٹورنامنٹ سے متعلق مسائل حل نہیں کیے جاتے ہر سال بی پی ایل کا انعقاد ضروری نہیں ہے۔

تاہم بی سی بی کے صدر نے واضح کیا کہ بورڈ بی پی ایل کے انعقاد کے عزم سے پیچھے نہیں ہٹا لیکن صرف سالانہ شیڈول برقرار رکھنے کے لیے ٹورنامنٹ کے مالی ڈھانچے میں بہتری پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کیا ہم اسے منعقد کرنا چاہتے ہیں؟ سو فیصد۔ کیا میں اس میں جلد بازی کرنا چاہتا ہوں؟ بالکل نہیں۔

تمیم اقبال کے مطابق بی پی ایل کو مالی طور پر پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے میں جتنا وقت درکار ہوگا بورڈ اتنا وقت لے گا خواہ اس کے نتیجے میں ٹورنامنٹ کو 2 سال تک مؤخر ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیے: بنگلہ دیش کرکٹ تنازع: بُلبُل کا آئی سی سی سے مداخلت کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ اگر معاملات درست طریقے سے حل کرنے میں 6 ،12 یا 24 ماہ لگتے ہیں تو وہ اتنا وقت دینے کے لیے تیار ہیں۔

بی سی بی نے بی پی ایل کی فرنچائزز کے ساتھ اس حوالے سے بات چیت بھی شروع کردی ہے۔ بورڈ کے مطابق واجب الادا رقوم، ادائیگیوں میں ناکامی اور بینک ضمانتوں سمیت مختلف معاملات کو مرحلہ وار حل کیا جارہا ہے۔

تمیم اقبال نے کہا کہ جن فرنچائزز نے اپنی مالی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں ان کے معاملات طے کرنا ضروری ہیں، جبکہ تاخیر سے ہونے والی ادائیگیوں اور بینک ضمانتوں کے مسائل کا بھی مرحلہ وار جائزہ لیا جارہا ہے۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بی پی ایل کا انعقاد اسی وقت کیا جائے گا جب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو یقین ہو کہ ٹورنامنٹ بورڈ کے لیے منافع بخش ثابت ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی سربراہ جے شاہ ایشیائی کرکٹ بورڈز میں قربت بڑھانے کی تدابیر کر رہے ہیں، بنگلہ دیش کرکٹ باڈی کا دعویٰ

تمیم اقبال نے کہا کہ ہم بی پی ایل اسی وقت منعقد کریں گے جب بی سی بی کو منافع کمانے کی پوزیشن میں لے آئیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

گرمی میں کچھ عام ادویات جسم کو زیادہ متاثر کرسکتی ہیں، ماہرین کا انتباہ

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟