خواجہ سراؤں کے ذریعے شہری کو پھانسنے کا الزام، لاہور پولیس کے 4 اہلکار گرفتار

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں پولیس اہلکاروں کے مبینہ طور پر خواجہ سراؤں کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

جس کے بعد 4 خواجہ سراؤں اور 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد چاروں اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور پولیس کا تھانے میں شہری پر تشدد کا واقعہ، پولیس اہلکار معطل، تحقیقات شروع

ایف آئی آر کے مطابق قصور سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کو 2 خواجہ سراؤں نے جھانسہ دے کر کوٹ لکھپت میں واقع اپنے فلیٹ پر بلایا۔

جہاں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس سے 40 ہزار روپے نقدی چھین لی گئی۔

شکایت کے مطابق ملزمان نے شہری کو تشدد کے بعد واش روم میں بند کر دیا۔

کچھ دیر بعد 4 پولیس اہلکار فلیٹ پر پہنچے اور خواجہ سراؤں نے شہری کو ان کے حوالے کر دیا۔

مزید پڑھیں: لاہور پولیس کی برق رفتار کارروائی، خاتون سے گاڑی چھیننے والے ملزمان گرفتار

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے بھی شہری کو ڈرا دھمکا کر اس سے شناختی کارڈ کی کاپی اور 11 ہزار روپے نقدی حاصل کی۔

پولیس نے مقدمے میں نامزد کانسٹیبل وقاص، سلیمان، عمیر اور عرفان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ایس ایچ او کی جانب سے واقعے کی انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور واقعے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم