سفارت کاری ہی مسائل کا واحد حل ہے، پاکستان اور قطر کا اتفاق

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور قطر  نے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مذاکرات اور سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قطر کے وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور محمد بن عبدالعزیز الخلیفی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، وزیر اعظم

گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مذاکرات اور سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانا ضروری ہے۔

گفتگو کے دوران قطری وزیرِ مملکت نے پاکستان کے تعمیری کردار اور خطے میں جاری سفارتی کوششوں کو سراہا۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک خطے اور اس سے باہر امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں: انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں پاکستان، ترکیہ اور قطر کی اہم سہ فریقی ملاقات

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے مسلسل رابطہ اور تعاون ناگزیر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہی خاندان سے دوری کے 6 سال بعد ہیری اور میگھن کا برطانیہ واپسی کا فیصلہ

ہیڈن پنیٹیئر کی موت کا معمہ، آخری لمحات کی تفصیلات سامنے آگئیں، بوائے فرینڈ نے بھی خاموشی توڑ دی

شام کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی واپس لے لی

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

ویڈیو

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک