پسند کی شادی یا اغوا؟ سندھ میں پورا گاؤں جلانے کی وجہ کیا بنی؟

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے ضلع جیکب آباد کے گاؤں صدیق آرائیں میں پسند کی شادی کے تنازع پر انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں مسلح ملزمان نے بستی پر دھاوا بول کر اندھا دھند فائرنگ کی اور درجنوں گھروں کو آگ لگا کر خاکستر کر دیا۔

واقعے کے بعد درجنوں متاثرہ خاندان شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ انسدادِ دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پسند کی شادی کیخلاف گاؤں نذرِ آتش کرنیکا واقعہ، وزیراعلیٰ سندھ کا سخت نوٹس

پسند کی شادی اور واقعے کا پس منظر

ایس ایس پی جیکب آباد کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ رواں ماہ 5 مئی کو پیش آیا۔ گاؤں صدیق آرائیں کے نوجوان نے اصغر آرائیں کے خاندان سے تعلق رکھنے والے جوڑے کے ہمراہ حیدرآباد کی عدالت میں جا کر پسند کی شادی کی تھی۔

شادی کے بعد جوڑے نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ انہوں نے اغوا نہیں بلکہ اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔ ترجمان سندھ حکومت سکھدیو ہمنانی کے مطابق، لڑکی کے خاندان کے کچھ افراد نے یہ ویڈیو پیغام دیکھنے کے بعد اشتعال میں آکر انتشار پھیلایا اور اٹاری سے قریباً 20 سے زائد مسلح افراد نے لڑکے کے گاؤں پر حملہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق حملے کے وقت مسلح ملزمان علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کرتے رہے جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ ملزمان نے گھروں کو آگ لگانے کے بعد باقاعدہ ویڈیوز بھی بنائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔ ان ویڈیوز میں درجنوں افراد کو جدید اسلحے کے ساتھ جائے وقوعہ پر دیکھا گیا ہے جبکہ پس منظر میں گھروں سے آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں۔

پولیس کارروائی اور مقدمہ

ایس ایس پی جیکب آباد کا کہنا ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا اور ابتدائی تفتیش کے بعد گھروں کو جلانے اور دہشتگردی پھیلانے پر 12 نامزد سمیت 32 ملزمان کے خلاف انسدادِ دہشتگردی (ATA) کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق اب تک 5 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ فرار ہونے والے دیگر 20 سے زائد ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

متضاد بیانات اور فریقین کا مؤقف

لڑکے کے والد ملہار برڑو کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے نے لڑکی سے پسند کی شادی کی، جس کا مجھے کوئی علم نہیں تھا۔ اگر بیٹے نے کوئی غلطی کی بھی تھی، تو اس کی سزا پورے گاؤں کو کیوں دی گئی اور غریبوں کے گھر کیوں جلائے گئے؟

لڑکی کے والد کا چونکا دینے والا الزام

لڑکی کے والد نے پسند کی شادی کے دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کی عمر محض 14 سال ہے، یہ شادی سندھ چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ملزمان نے میری 14 سالہ اور ایک دوسری 4 سالہ بیٹی کو اغوا کیا ہے اور مقدمہ درج ہونے کے باوجود دونوں بازیاب نہیں ہو سکیں۔

انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ ملزمان نے قانون سے بچنے اور ہم پر کیس کرنے کے لیے اپنے گھروں کو خود آگ لگائی ہے۔

سیاسی و قبائلی رہنما سردار احمد علی چنہ کا بیان

سردار احمد علی چنہ نے گھروں کو جلانے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اوپر سیاسی مخالفین کی جانب سے بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں، ہمارا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: پسند کی شادی کا خوفناک انجام، جیکب آباد میں پورا گاؤں جلا دیا گیا

سندھ حکومت کا نوٹس اور ترجمان کا بیان

‎کراچی میں ترجمان سندھ حکومت سکھدیو ہمنانی نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ یہ واقعہ قریباً ایک ہفتہ پرانا ہے جس پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر داخلہ نے سخت نوٹس لیا ہے۔ حکومت قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر رہی ہے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ لڑکی کے خاندان نے پہلے اغوا کی ایف آئی آر کٹوائی تھی، تاہم لڑکی نے ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کا اعتراف کیا ہے۔ ملوث ملزمان کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور قانون اپنا راستہ بنائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم