پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 900 روپے اضافے کے بعد 477,162 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 772 روپے اضافے کے بعد 409,089 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 375,011 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 09 ڈالر اضافے کے بعد 4548 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔













