سینیٹر علی ظفر کا بشریٰ بی بی کو ریلیف کے لیے ہیومن رائٹس کمیشن سے رجوع، حکومت نے پروپیگنڈا مسترد کردیا

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما بیرسٹر علی ظفر نے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کو ایک درخواست جمع کرائی ہے جس میں اڈیالہ جیل میں قید کی سزا کاٹنے والی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لیے فوری مداخلت کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ عمران کو طویل عرصے سے تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، جبکہ انہیں اہل خانہ اور قانونی معاونت تک مؤثر رسائی حاصل نہیں۔

اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مبینہ طور پر ان کی آنکھوں کے مسائل اور اس کے علاج معالجے سے متعلق شفاف معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

درخواست میں یہ مؤقف بھی اپنایا گیا ہے کہ اہل خانہ کی رسائی سے انکار مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر ان کی بہن کی پوسٹس کی بنیاد پر کیا گیا، جسے اجتماعی سزا کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ آئین و قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، لہٰذا میڈیکل ریکارڈز فراہم کیے جائیں، ایک انسپکشن کمیٹی تشکیل دی جائے، آزاد میڈیکل بورڈ بنایا جائے، منظم رسائی دی جائے اور مکمل مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل قوانین میں ایسا کوئی ضابطہ موجود نہیں کہ بیماری کی صورت میں اہل خانہ کو بلایا جائے یا ان کی نگرانی میں علاج کروایا جائے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو پاکستان میں دستیاب بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم