وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے اسلام آباد میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ایک اہم ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک اور اقتصادی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر غور کیا گیا۔

وزیرِ اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے مابین دیرینہ دوطرفہ تعلقات، سی پیک  کے تحت جاری منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

 وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر پاک چین دوستی کی منفرد اور لازوال نوعیت کو سراہتے ہوئے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سفارتی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں جاری مشترکہ منصوبوں کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور مستقبل میں اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا بڑا فیصلہ، امریکی فٹبالر بالوگن کا ریڈ کارڈ واپس، صدر ٹرمپ کا خصوصی اظہار تشکر

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر 7 ویں بارعالمی چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا لیا

خاتون کو بچاتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم کا قاتل گرفتار کرلیا گیا

آئی فون کو ٹکر دینے کی تیاری، سام سنگ گلیکسی ایس 27 میں زبردست فیچر متعارف

کل 6 جولائی سے ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟