ایران کو کوئی رعایت دینے کے لیے تیار نہیں، انہیں جلد پتا چل جائےگا کہ کیا ہونے والا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کو کسی بھی قسم کی رعایت دینے کے لیے تیار نہیں۔

نیویارک پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے امن معاہدے سے متعلق تازہ ردعمل کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ ایران کے ساتھ کسی بھی نرمی کے موڈ میں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو جلد پتا چل جائےگا کہ کیا ہونے والا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہاکہ ایران کو بہت تیزی سے آگے بڑھنا ہوگا، ورنہ ان کے پاس کچھ نہیں بچے گا، وقت انتہائی اہم ہے۔

واضح رہے پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے۔

اس سے قبل ایران اور امریکا کے نمائندوں کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات کا ایک دور ہو چکا ہے، جس میں کسی حتمی معاہدے پر اتفاق نہیں ہو سکا تھا۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور اور خطے میں مکمل امن کے لے پرامید ہیں، اور اس کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp