’مسٹر پاکستان نہیں بننا‘، جم ویڈیو پر طنز کے بعد اقرار الحسن نے خاموشی توڑ دی

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 سابق ٹی وی میزبان و سیاستدان اقرار الحسن نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی جم ویڈیو پر ہونے والی تنقید اور مذاق پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہلی بار جم جا رہے ہیں اور ہر شخص ابتدا کم وزن سے ہی کرتا ہے۔

اقرار الحسن کی جم میں ورزش کرتے ہوئے ایک ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد بعض صارفین نے ان کا مذاق اڑایا۔ ناقدین کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں ویٹ مشین پر صرف ایک پلیٹ لگی ہوئی تھی جبکہ اقرار الحسن کے تاثرات ایسے تھے جیسے وہ بہت زیادہ وزن اٹھا رہے ہوں۔

اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے اقرار الحسن نے کہا کہ کوئی بھی شخص ماں کے پیٹ سے سو کلو وزن اٹھاتا ہوا نہیں آتا بلکہ جم کا اصل فلسفہ یہی ہے کہ انسان روز بروز خود کو بہتر بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی وقت کے ساتھ اپنی فٹنس بہتر کر لیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Iqrar Ul Hassan (@iqrarulhassan)

اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ وہ ’مسٹر پاکستان‘ یا ’مسٹر ورلڈ‘ کے مقابلے میں حصہ لینے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق کسی انسان کے کردار، نظریے یا سچائی کا تعلق اس بات سے نہیں کہ وہ کتنا وزن اٹھا سکتا ہے۔

انہوں نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اختلاف کرنا ہے تو نظریات یا تحریک پر کیا جائے تاہم مذاق کرنا ہر شخص کا حق ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے درخواست کی کہ شخصیت پرستی سے باہر نکل کر معاملات کو دیکھا جائے۔

اداکارہ مشی خان نے بھی اقرار الحسن کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تاثرات ایسے تھے جیسے50  کلو وزن اٹھا رہے ہوں لیکن جتنا وزن انہوں نے اٹھایا ہوا ہے اتنا تو میں اپنے بالوں سے اٹھا لوں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تو 5 کلو وزن بھی نہیں ہے آئندہ کیمرہ مین کو کہیں دھیان سے یہ کام کیا کرے۔

اسی طرح اداکارہ فرح ندیم نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یا تو ویٹ مشین سے کیمرہ ہٹا دینا چاہیے تھا یا پھر چہرے کے تاثرات کم رکھنے چاہیے تھے تاکہ ویڈیو غیر حقیقی محسوس نہ ہو۔ سیاست کے ساتھ ساتھ آپ ایکسرسائز میں بھی ہٹ جا رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Farah Nadeem (@farahnadeem.official)

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم