انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی بیٹی کا بڑا فیصلہ، والد کا نام ہٹا کر توجہ سمیٹ لی

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہالی ووڈ کے سپر اسٹارز بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کی بیٹی زاہرا مارلے جولی نے اپنی گریجویشن تقریب کے دوران والد کا خاندانی نام استعمال نہ کرکے توجہ حاصل کرلی۔

21 سالہ زاہرا نے نفسیات میں بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔ کالج کی 139ویں سالانہ کانووکیشن تقریب 17 مئی کو امریکی شہر اٹلانٹا میں منعقد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: براڈ پٹ نے انجلینا جولی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا، وجہ کیا بنی؟

گریجویشن پروگرام میں ان کا نام ’زاہرا مارلے جولی-پٹ‘ درج تھا، تاہم اسٹیج پر ڈگری وصول کرتے وقت انہیں ’ زاہرا مارلے جولی‘ کے نام سے پکارا گیا، جسے سوشل میڈیا صارفین نے خاصی توجہ دی۔

یہ پہلا موقع نہیں جب زاہرا نے ’پٹ‘ نام ترک کیا ہو۔ اس سے قبل نومبر 2023 میں Alpha Kappa Alpha Sorority میں شمولیت کے دوران بھی انہوں نے اپنا تعارف ’زاہرا مارلے جولی‘ کے نام سے کروایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا انجلینا جولی بڑھاپے سے خفا ہیں؟

اپریل میں Pearls of Purpose Foundation کے ایک خصوصی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے زاہرا نے اپنی والدہ انجلینا جولی کو ’سب سے زیادہ بے غرض، محبت کرنے والی اور سمجھنے والی خاتون‘ قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ان کی والدہ نے انہیں دوسروں کی مدد کرنے، مہربانی اختیار کرنے اور ایک بہتر انسان بننے کی تربیت دی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کی بیٹی شیلو نے بھی اپنے نام سے والد کا نام ہٹا دیا تھا۔

واضح رہے کہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے چھ بچے ہیں جن میں زاہرا کے علاوہ شائلو، پیکس، میڈکس اور جڑواں بچے ویوین اور ناکس شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اداکارہ مومنہ اقبال کے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے پر سنگین الزامات، مریم نواز سے ایکشن کا مطالبہ

کانگو میں ایبولا وبا شدت اختیار کرگئی، عالمی ادارۂ صحت کا ہنگامی انتباہ

پاکستان نے قازق سرمایہ کاروں کو گوادر اور کراچی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی

سلہٹ ٹیسٹ: بارش سے متاثرہ آخری روز پاکستان 121 رنز کے تعاقب میں

اسرائیلی فوج کے لیے بھارتی اسٹیل کی ترسیل پر یورپی بندرگاہوں میں احتجاج

ویڈیو

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا