ایران پر دوبارہ حملے ہوں گے یا نہیں جلد پتا چل جائےگا، ڈونلڈ ٹرمپ

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات کی میز پر آ کر معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم ڈیموکریٹس اس عمل میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ ایران پر دوبارہ حملے کیے جائیں گے یا نہیں، یہ جلد آپ کو پتا چل جائےگا۔

بال روم کنسٹرکشن سائٹ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران پر حملہ کرنے سے صرف ایک گھنٹہ دور تھا۔

انہوں نے کہاکہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جانے چاہییں اور اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ تہران جوہری صلاحیت حاصل نہ کر سکے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایران مشرقِ وسطیٰ کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے، جسے وہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہاکہ مستقبل میں بڑے فوجی اقدامات کی ضرورت پڑ سکتی ہے، تاہم انہیں امید ہے کہ صورتحال اس حد تک نہیں پہنچے گی۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیاکہ اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار آ گئے تو وہ سب سے پہلے اسرائیل کو نشانہ بنائے گا، اور پھر پورے مشرقِ وسطیٰ اور دنیا کے لیے سنگین خطرہ بن جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایران پر حملہ کرنے والے تھے لیکن سعودی عرب سمیت دیگر ممالک درخواست پر فیصلہ تبدیل کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم