کراچی و اسلام آباد کے سینیئر صحافیوں کا وی نیوز آفس کا دورہ، فاضل جمیلی نے کلام سنا کر سماں باندھ دیا

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی اور اسلام آباد کے سینیئر صحافیوں نے وی نیوز اسلام آباد آفس کا دورہ کیا۔

صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس افضل بٹ کی قیادت میں کراچی پریس کلب کے صدر، معروف شاعر اور سینیئر صحافی فاضل جمیلی، سینئر صحافی، تجزیہ کار اور کالم نگار مظہر عباس، سابق صدر نیشنل پریس کلب و بیورو چیف آج ٹی وی طارق چودھری اور سابق سیکریٹری نیشنل پریس کلب و بیورو چیف 365  نیوز نیئر علی وی نیوز پہنچے تو چیف ایڈیٹر عمار مسعود نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

مہمانوں نے وی نیوز کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور ادارے میں فراہم کی گئی جدید سہولیات، بہترین ورکنگ ماحول اور پروفیشنل اندازِ کار کو سراہا۔

اس موقع پر مہمانوں کے اعزاز میں ہائی ٹی کا بھی اہتمام کیا گیا، جہاں چائے اور دیگر لوازمات کے ساتھ ساتھ حالاتِ حاضرہ اور صحافیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مظہرعباس اور طارق چوہدری نے کئی دلچسپ صحافتی واقعات سنائے۔

وی نیوز کی ٹیم سے موسیٰ کلیم، اسداللہ، مشکور علی، رمشا عارف اور عمیر خان بھی گفتگو میں شریک رہے۔ فاضل جمیلی کی موجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان سے کلام سنانے کی درخواست کی گئی، جس پر انہوں نے اپنی شہرۂ آفاق نظمیں ’مجھے کمرہ بدلنا ہے‘ اور ’درختوں کے لیے‘ سنائیں اور حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔

 نظم ’درختوں کے لیے‘:

اے درختو! تمہیں جب کاٹ دیا جائے گا

اور تم سوکھ کے لکڑی میں بدل جاؤ گے

ایسے عالم میں بہت پیش کشیں ہوں گی تمہیں

تم مگر اپنی روایت سے نہ پھرنا ہرگز

شاہ کی کرسی میں ڈھلنے سے کہیں بہتر ہے

کسی فٹ پاتھ کے ہوٹل کا وہ ٹوٹا ہوا تختہ بننا

میلے کپڑوں میں سہی لوگ محبت سے جہاں بیٹھتے ہیں

کسی بندوق کا دستہ بھی نہیں ہونا تمہیں

چاقو چھریوں کو بھی خدمات نہ اپنی دینا

ایسے دروازے کی چوکھٹ بھی نہ بننا ہرگز

جو محبت بھری دستک پہ کبھی کھل نہ سکے

اے درختو! تمہیں جب کاٹ دیا جائے گا

اور تم سوکھ کے لکڑی میں بدل جاؤ گے

کوئی بیساکھی بنائے تو سہارا دینا

اور کشتی کے لیے اتنی محبت سے تم آگے بڑھنا

کہ سمندر کی فراخی بھی بہت کم پڑ جائے

اپنے پتوار مرے بازوؤں جیسے رکھنا

جو کسی اور کی طاقت کے سوا زندہ ہیں

میری دنیا کہ ابھی واقف الفت ہی نہیں

میرے بازو بھی محبت کے سوا زندہ ہیں

صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس افضل بٹ نے 21 اور 22 مئی کو منعقد ہونے والے ویمن جرنلسٹس کنونشن اور تیسرے نیشنل جرنلسٹس کنونشن کی تیاریوں پر بھی گفتگو کی۔ چیف ایڈیٹر وی نیوز عمار مسعود نے افضل بٹ کی صحافی برادری کے لیے گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی استقامت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دورے کے اختتام پر چیف ایڈیٹر وی نیوز عمار مسعود نے ادارے کی جانب سے معزز مہمانوں کو یادگاری تحائف بھی پیش کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران میں نئی کشیدگی، برینٹ خام تیل 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا

افغانستان: خواتین پر کریک ڈاؤن، سرکاری لباس ضابطے کی خلاف ورزی کے الزام میں درجنوں گرفتار

بلوچستان میں ڈیجیٹل گورننس کا فروغ، ای ڈومیسائل نظام کا آغاز

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نئی تاریخ رقم کر دی، پہلی بار 4.5 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

’تحفظ کی قیمت وصول کریں گے‘ ٹرمپ کا سعودی عرب، یو اے ای، قطر اور بحرین سے ایران جنگ کے اخراجات کا مطالبہ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ