’سوشل میڈیا ٹرائلز ناقابلِ قبول‘، راجہ پرویز اشرف کا ڈرگ کیس ویڈیو پر ردِعمل

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رہنما پیپلز پارٹی اور سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ڈرگ کیس سے متعلق ایک ویڈیو پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

18 تاریخ کو سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں ایک مبینہ ڈرگ ڈیلر خاتون نے راجہ پرویز اشرف کا نام لیا تھا، تاہم بعد ازاں خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ اس سے زبردستی یہ بیان دلوایا گیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وہ یہ سن کر حیران رہ گئے کہ آخر کس بنیاد پر ان کا نام اس معاملے میں لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی مقدمے کی مکمل تحقیقات سے قبل اسے سوشل میڈیا یا عوامی سطح پر اچھالنا مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی شہری کا بنیادی حق ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے اسے مجرم قرار نہ دیا جائے اور کسی فرد کی ساکھ کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو ہدایات جاری کی جائیں گی کہ ملزمان کو عدالت میں پیشی سے پہلے میڈیا کے سامنے نہ لایا جائے۔

مزید پڑھیں: ’انمول پنکی کیس: اعلیٰ افسران کی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سوال اٹھایا کہ کیا سائبر کرائم سے متعلق اداروں کو جھوٹا پروپیگنڈا اور بے بنیاد مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کرنی چاہیے۔

اس موقع پر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پورا ایوان راجہ پرویز اشرف  کے ساتھ کھڑا ہے۔ جبکہ اسپیکر ایاز صادق نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ منشیات نوجوانوں اور بچوں تک پہنچانے میں کون لوگ ملوث ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی جانب سے سابق کیوبن صدر راؤل کاسترو پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان

گوگل کی 25 برس بعد سرچ میں بڑی تبدیلی، کیا ویب ٹریفک کا دور ختم ہونے والا ہے؟

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

5 سالہ بچے کی خواہش پر امریکی خاندان نے انوکھا عالمی ریکارڈ بنادیا

سی پیک فیز ٹو پر کام شروع ہو چکا، پاکستان ون چائنا پالیسی پر پوری طرح کاربند ہے، اسحاق ڈار

ویڈیو

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا