انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوکین کوئین کہلانے والی انمول عرف پنکی کو ان دنوں مختلف مقدمات میں مسلسل عدالتوں میں پیش کیا جا رہا ہے جبکہ ہر پیشی کے دوران نئے انکشافات بھی سامنے آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’کوکین کوئین‘ انمول عرف پنکی کے کیس میں اہم پیشرفت، 2 سی ٹی ڈی اہلکار گرفتار

قتل سمیت 13 سنگین مقدمات میں اب پولیس کو عدالت میں شواہد کی بنیاد پر الزامات ثابت کرنے ہوں گے تاہم اس دوران انمول کے وکیل لیاقت گبول ایڈوکیٹ نے ان سے ملاقات کے بعد اہم دعوے کیے ہیں۔

لیاقت گبول ایڈوکیٹ کے مطابق وہ انمول کے خلاف درج 13 مقدمات میں ان کے وکیل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آخری سماعت سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر جوڈیشل کمپلیکس میں ہوئی جہاں ابتدا میں صحافیوں کو پولیس کی جانب سے داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی تاہم بعد میں میڈیا کو اندر جانے دیا گیا۔

وکیل کے مطابق انمول نے دوران ملاقات بتایا کہ ان سے سابق وزیراعظم  راجہ پرویز اشرف سے متعلق ویڈیو بنوائی گئی جبکہ اداکارمنیب بٹ کے حوالے سے بھی ویڈیوز ریکارڈ کروائی گئیں۔ ان کے مطابق انمول کا کہنا تھا کہ یہ تمام ویڈیوز جعلی ہیں اور وہ ان شخصیات کو نہ تو جانتی ہیں اور نہ ہی کسی کو ملوث کرنا چاہتی ہیں۔

مزید پڑھیے: ’کوکین کوئین‘ کا کیس میڈیا پر ڈسکس کرکے کس ایشو سے توجہ ہٹائی جارہی ہے؟

لیاقت گبول نے کہا کہ انمول نے انہیں بتایا کہ ان سے زبردستی ویڈیوز بنوائی گئیں اور وہ خود کو بے گناہ قرار دیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں لاہور سے کراچی منتقل کر کے مقدمات بنائے گئے۔ انمول کے مطابق وہ 25 روز سے کسٹڈی میں ہیں جبکہ گزشتہ 6 دن سے ریمانڈ پر ہیں۔

انمول نے اپنی وائرل آڈیوز سے بھی لاتعلقی ظاہر کی اور مؤقف اپنایا کہ یہ سب ان سے زبردستی ریکارڈ کروایا گیا۔

لیاقت گبول ایڈوکیٹ نے مزید بتایا کہ لیبارٹری اور مبینہ ڈبیا سے متعلق فرانزک رپورٹ ابھی آنا باقی ہے جبکہ جے آئی ٹی بھی تشکیل دی جا چکی ہے۔

مزید پڑھیں: ’سابق شوہر نے کوکین نیٹ ورک کا حصہ بنایا‘، کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے راز کھول دیے

ان کے مطابق تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور تفتیشی افسران سے بھی پوچھ گچھ ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قتل کا مقدمہ انتہائی کمزور ہے اور صرف ایک ڈبیا کی بنیاد پر کسی پر قتل کا الزام عائد نہیں کیا جا سکتا۔ پرانے مقدمات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کسی شخص نے انمول کا نام لیا تو انہیں مفرور قرار دے دیا گیا حالانکہ نہ کوئی ریکوری ہوئی اور نہ ہی موقع سے گرفتاری عمل میں آئی۔

یہ بھی پڑھیے: کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

وکیل کے مطابق انمول کا مؤقف ہے کہ ان کے سابق شوہر کی ایما پر انہیں مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘