ناروے میں صحافی کے سوال پر وزیر اعظم مودی کو چپ لگ گئی

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورہ ناروے کے دوران ایک نارویجن صحافی کے سوالات نے بھارت میں میڈیا آزادی اور حکومتی شفافیت سے متعلق نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

خاتون نارویجین صحافی  نے ایک پریس کانفرنس کے دوران مودی سے سوال کیا کہ وہ آزاد میڈیا کے سوالات لینے سے کیوں گریز کرتے ہیں، تاہم بھارتی وزیرِ اعظم بغیر جواب دیے کانفرنس ہال سے باہر چلے گئے۔

نریندر مودی 2 روزہ دورے پر ناروے پہنچے تھے جہاں انہوں نے وزیرِ اعظم یونس گاراسٹورا سے ملاقات اور انڈیا-نورڈک سمٹ میں شرکت کی۔

رپورٹس کے مطابق مودی نے اپنے 12 سالہ دورِ اقتدار میں بھارت کے اندر ایک بھی کھلی پریس کانفرنس نہیں کی، جبکہ بیرونِ ملک دوروں میں بھی صحافیوں کے سوالات کا سامنا شاذ و نادر ہی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل سروے نے پول کھول دیا، نریندر مودی کی عالمی مقبولیت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

نارویجن صحافی نے بعد ازاں بھارتی وزارتِ خارجہ کے سیکریٹری (ویسٹ) سبی جارج سے بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال اور مذہبی اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق سوالات کیے۔

جواب میں سفارتکار نے براہِ راست سوال کا جواب دینے کے بجائے بھارت کی تہذیب، یوگا، شطرنج اور کورونا وبا کے دوران دیگر ممالک کو فراہم کی جانے والی امداد کا ذکر کیا۔

جب صحافی نے دوبارہ انسانی حقوق سے متعلق سوال اٹھایا تو بھارتی سفارتکار واضح طور پر برہم دکھائی دیے۔

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث شروع ہوگئی۔ بعض افراد نے صحافی کے انداز کو جارحانہ قرار دیا جبکہ کئی صحافیوں اور سیاسی مبصرین نے بھارتی حکومت پر تنقید کی کہ وہ مشکل سوالات سے بچنے کی کوشش کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: پہلگام کا ایک سال: کانگریس کی نریندر مودی کی پالیسیوں پر شدید تنقید، خارجہ پالیسی ناکام قرار

بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے بھی مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر چھپانے کو کچھ نہ ہو تو سوالات سے خوف نہیں ہونا چاہیے۔

ادھر عالمی تنظیموں کے مطابق بھارت میں میڈیا پر دباؤ، آن لائن ہراسانی، قانونی کارروائیوں اور سنسرشپ کے بڑھتے رجحانات کے باعث صحافیوں کے لیے آزادانہ رپورٹنگ مشکل ہوتی جا رہی ہے۔

2026 کے ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں بھارت 180 ممالک میں 157 ویں نمبر پر موجود ہے، جس پر عالمی صحافتی تنظیموں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘