اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے 4 ارکان گرفتار

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں تھانہ پھلگراں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے 4 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق یہ گینگ راہزنی اور دیگر سنگین جرائم کی درجنوں وارداتوں میں اسلام آباد اور پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے تھانہ پھلگراں اور بھارہ کہو کے علاقوں سے چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے موٹرسائیکل اور قیمتی موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے سابق ایس پی کو سزائے موت سنا دی گئی

کارروائی کے دوران ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے تھانہ پھلگراں اور بھارہ کہو کی حدود میں قتل، پیٹرول پمپ ڈکیتی، شاپ رابری اور اسلحہ کے زور پر راہزنی سمیت متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، اندھے قتل کا ملزم گرفتار

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس منظم اور متحرک گینگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘