حج کرپشن اسکینڈل کیس میں حامد سعید کاظمی کی بریت برقرار

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے 2010 کے حج کرپشن اسکینڈل میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی بریت کے خلاف ایف آئی اے کی اپیلیں مسترد کر دیں۔

کیس کی سماعت جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔

عدالتِ عظمیٰ نے سابق ڈی جی حج راؤ شکیل اور سابق جوائنٹ سیکریٹری آفتاب راجہ کی بریت کے خلاف دائر ایف آئی اے کی درخواستیں بھی خارج کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: انور سیف اللہ کیس: سپریم کورٹ نے 2 دہائیوں بعد سزا کالعدم قرار دیدی

سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے تینوں ملزمان کو سزائیں سنائی تھیں، تاہم بعد ازاں ہائیکورٹ نے شواہد اور قانونی نکات کی بنیاد پر انہیں بری کر دیا تھا۔

ایف آئی اے نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

مزید پڑھیں: فاتحہ خوانی کی تقریب میں کراس فائرنگ کیس، سپریم کورٹ نے مجرم کو بری کر دیا

ملزمان کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ کیس کے چوتھے ملزم احمد فیض پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔

دورانِ سماعت جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان اب تو بوڑھے ہو چکے ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

’ہو سکتا ہے اللہ کو پیارے ہو چکے ہوں گے یا ہونے والے ہوں گے۔‘

جبکہ ایک موقع پر انہوں نے یہ بھی ریمارکس دیے کہ اب ان میں سے کسی نے شاید الیکشن بھی نہ لڑنا ہو۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد 2010 کے حج کرپشن اسکینڈل سے متعلق اہم قانونی مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی اسرائیلی فورسز کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کی روک تھام کی شدید مذمت، عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار

 وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر، علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ بحالی کی استدعا

امریکی صدر سے حیران کن مشابہت، ’ڈونلڈ ٹرمپ‘ نامی بھینسا سوشل میڈیا اسٹار بن گیا

نوجوان پنجابی گلوکارہ کو اغوا کے بعد قتل کیوں کیا گیا؟ لرزہ خیز وجوہات سامنے آگئیں

29 سال سے قید سزائے موت کے مجرم کی اپیل خارج، نظرثانی درخواست گم ہونے کا انکشاف

ویڈیو

دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری رکھی جائے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟