وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے معروف کنسٹرکشن گروپ کے ایک وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
تعمیر گروپ کے بانی محمد حسین العلی کی قیادت میں قطری وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور مختلف شعبوں میں جاری منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ قطر پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، وزیر اعظم
انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔
جبکہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے تحت سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کر دی گئی ہیں۔
A delegation of Tameer Group Qatar led by its founder Muhammad Hussain Al Ali calls on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif. pic.twitter.com/hPDTnhCpue
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) May 22, 2026
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت، ہوٹلنگ و ہاسپیٹیلٹی، رئیل اسٹیٹ اور تعمیرات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ قطری گروپ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کیا جائے۔
اس موقع پر محمد حسین العلی نے پاکستان میں گروپ کی سرمایہ کاری اور جاری منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کنسٹرکشن گروپ پاکستان میں ہوٹلنگ، ہاسپیٹیلٹی، رئیل اسٹیٹ اور تعمیرات کے شعبوں میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے، جبکہ متعدد منصوبوں پر کام بھی شروع کیا جا
چکا ہے۔
انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی، کاروباری سرگرمیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: سفارت کاری ہی مسائل کا واحد حل ہے، پاکستان اور قطر کا اتفاق
محمد حسین العلی نے ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے حکومتی اقدامات کو بھی سراہا۔
ملاقات میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد خان چیمہ، عطا اللہ تارڑ، وزیرِمملکت بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔












