ٹرمپ کا پولینڈ کے لیے بڑا اعلان، مزید 5 ہزار امریکی فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ

جمعہ 22 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا پولینڈ میں مزید 5 ہزار فوجی تعینات کرے گا۔

انہوں نے اس فیصلے کی وجہ پولینڈ کے قدامت پسند صدر کیرول نووروسکی کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو قرار دیا۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے پینٹاگون نے پولینڈ میں 4 ہزار امریکی فوجیوں کی مجوزہ تعیناتی اچانک مؤخر کر دی تھی، جس کے بعد پولینڈ کے حکام میں تشویش اور ابہام پیدا ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا گرین لینڈ حاصل کرنے کے لیے کون سے مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے؟

بعد ازاں امریکی نائب صدر جے ڈٰ وینس نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ فوجی کمی نہیں بلکہ صرف تاخیر تھی، جبکہ میڈیا نے معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پرایک بیان میں کہا کہ پولینڈ کے موجودہ صدر کی انتخابی جیت اور ان کے ساتھ ہمارے بہترین تعلقات کی بنیاد پر امریکا مزید 5 ہزار فوجی پولینڈ بھیجے گا۔

یہ اعلان جرمنی سے 5 ہزار امریکی فوجیوں کے انخلا کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے، رپورٹس کے مطابق امریکا اور جرمنی کے درمیان ایران سے متعلق امریکی واسرائیلی پالیسیوں پر اختلافات بڑھ رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ پہلے بھی اشارہ دے چکے ہیں کہ جرمنی سے نکالے جانے والے فوجیوں کو پولینڈ منتقل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے صدر کیرول نووروسکی کے ساتھ اپنے بہترین تعلقات کا بھی ذکر کیا تھا۔

تاحال وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون نے واضح نہیں کیا کہ پولینڈ بھیجے جانے والے اضافی فوجی وہی دستے ہوں گے جن کی تعیناتی مؤخر کی گئی تھی یا وہ فوجی جو جرمنی سے واپس بلائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ممکنہ روسی حملے کا خطرہ، برطانوی جنگی طیاروں نے پولینڈ پر پروازیں شروع کردیں

صدر ٹرمپ کئی مرتبہ یورپی نیٹو ممالک پر الزام عائد کر چکے ہیں کہ وہ امریکی تحفظ کے لیے مناسب اخراجات نہیں کرتے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس نے نیٹو ممالک کی ایک ‘نائس اور ناٹی’ فہرست بھی تیار کی ہے، جس میں امریکی پالیسیوں، خصوصاً ایران جنگ، کی حمایت کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز کے مطابق اس وقت یورپ میں تقریباً 80 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکی حکمت عملی میں روس کے لیے نرم مؤقف، یورپی ممالک میں تشویش بڑھ گئی

جن میں سے 38 ہزار سے زائد جرمنی میں تعینات ہیں، جبکہ پولینڈ میں امریکی فوجیوں کی تعداد تقریباً 10 ہزار ہے۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے پولینڈ کو امریکا کا ماڈل اتحادی قرار دیا ہے۔

دوسری جانب روس نے یورپ میں بڑھتی ہوئی عسکری سرگرمیوں کی مذمت کی ہے۔

روسی حکام کے مطابق مغربی ممالک روسی خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں تاکہ یورپی یونین کو ایک عسکری بلاک میں تبدیل کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر اسمبلی میں مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کے مطالبے پر اہم پیشرفت، آئینی و قانونی مؤقف سامنے آگیا

وزیرِ ریلوے  حنیف عباسی سے  امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

حج کے لیے تربیت یافتہ گائیڈز تعینات، سعودی عرب میں پاکستانی عازمین کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار سے متجاوز

’قسمت کی خوبی دیکھیے‘: ایورسٹ چوٹی سر کرلینے والے 2 بھارتی کوہ پیما زندہ واپس نہیں آسکے

ایران جنگ پر اختلافات: مارکو روبیو کی نیٹو وزرا سے ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ اسپین اور جرمنی سے شدید ناراض

ویڈیو

منفرد ریٹیل اسٹور جو ایک شاندار لائبریری بھی ہے

اکیلا سب کچھ نہیں کرسکتا، سعد رفیق، حدیقہ کیانی سمیت صاف لوگوں کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں، اقرار الحسن

آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات: حکومت نے کن شرائط پر آمادگی ظاہر کی؟

کالم / تجزیہ

نریندر مودی صحافیوں سے کیوں خوفزدہ ہیں؟

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی