ممکنہ روسی حملے کا خطرہ، برطانوی جنگی طیاروں نے پولینڈ پر پروازیں شروع کردیں

اتوار 21 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی جنگی طیاروں نے پولینڈ کی فضاؤں میں پہلی بار نیٹو کی فضائی دفاعی پرواز سرانجام دی ہے۔ یہ مشن ‘ایسٹرن سینٹری’ آپریشن کا حصہ ہے جس کا مقصد اس ماہ روسی ڈرون کی دراندازی کے بعد مغربی اتحاد کے دفاع کو مضبوط بنانا ہے۔

برطانوی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ یہ اقدام پولینڈ کی فضائی حدود میں روسی مداخلت کے فوراً بعد کیا جا رہا ہے۔ برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے کہا کہ یہ واضح پیغام ہے کہ ‘نیٹو کی فضائی حدود کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔’

یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کا روس پر نئی پابندیوں کا عندیہ، نیٹو ممالک پر روسی تیل کی خریداری بند کرنے کے لیے دباؤ

جمعہ کی شب برطانوی فضائیہ کے 2 ٹائیفون جنگی طیارے مشرقی انگلینڈ کے ایک فوجی اڈے سے اڑان بھر کر پولینڈ کی فضاؤں میں گشت پر مامور ہوئے اور ہفتہ کی صبح بحفاظت واپس برطانیہ پہنچ گئے۔

برطانوی حکومت نے اس مشن کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے اب تک کی سب سے بڑی خلاف ورزی قرار دیا ہے جو یوکرین پر غیر قانونی جنگ کے آغاز کے بعد سامنے آئی ہے۔

چیف آف دی ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل ہارو سمائتھ نے کہا کہ برطانوی طیاروں نے نیٹو کے مشرقی محاذ پر اتحادیوں کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔ ان کے بقول، ‘ہم پھرتیلے، مربوط اور طویل فاصلے پر فضائی طاقت دکھانے کے لیے تیار ہیں۔’

حکومت برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ دفاعی اخراجات کو 2027 تک جی ڈی پی کے 2.6 فیصد تک بڑھایا جائے گا تاکہ یورپ کی سیکیورٹی میں اضافہ ہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ اشارہ دیا جا سکے کہ برطانیہ اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ٹرمپ نے یورپی ممالک پر بارہا تنقید کی ہے کہ وہ دفاعی اخراجات میں امریکا پر انحصار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت اور روس چین کے گہرے تاریک سائے میں کھو گئے، ٹرمپ

ادھر یورپ میں کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب نیٹو رکن ملک اسٹونیا نے الزام لگایا کہ جمعہ کو روس کے 3 فوجی طیاروں نے اس کی فضائی حدود میں 12 منٹ تک پرواز کی جو کہ ‘غیر معمولی طور پر ڈھٹائی’ پر مبنی خلاف ورزی تھی۔ برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے اس پر بھی روس کی ‘بے پرواہ اور خطرناک سرگرمی’ کی شدید مذمت کی اور بتایا کہ یہ حالیہ دنوں میں تیسری بار نیٹو کی فضائی حدود کی خلاف ورزی ہے۔

روسی وزارت دفاع نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے طیارے صرف غیر جانبدار فضاؤں میں پرواز کر رہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ، عوام کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے، شزا فاطمہ

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں