پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک

ہفتہ 23 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشین کے علاقے سرخاب کیمپ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں خودکش حملے کا منصوبہ ناکام، خاتون حملہ آور گرفتار، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران مبینہ دہشتگردوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چار مشتبہ افراد مارے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، جس میں دستی بم، دیسی ساختہ بم، بندوقیں اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہلاک ہونے والے مبینہ دہشتگردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا۔

مزید پڑھیے: بلوچستان: سی ٹی ڈی کی مستونگ میں کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

ہلاک افراد کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں