چین جون میں اپنی سالانہ بین الاقوامی سپلائی چین نمائش کا انعقاد کرنے جا رہا ہے، جس میں اس سال مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔
چوتھی چین انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو 22 سے 26 جون تک بیجنگ میں منعقد ہوگی، جس میں آسٹریلیا کو اعزازی مہمان ملک کا درجہ دیا گیا ہے، جو اس کی پہلی باضابطہ قومی شرکت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:چینی روبوٹ کو اپنی ایجاد ظاہر کرنے پر بھارتی یونیورسٹی کو اے آئی امپیکٹ سمٹ سے باہر کر دیا گیا
نمائش میں اس سال ایک خصوصی اے آئی زون بھی متعارف کرایا جا رہا ہے، جو اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔ اس زون میں ڈیٹا اکٹھا کرنے، کمپیوٹنگ انفراسٹرکچر اور مختلف صنعتی شعبوں میں مصنوعی ذہانت کے عملی استعمال کو پیش کیا جائے گا۔
The 4th China International Supply Chain Expo will be held in Beijing from June 22–26, with digital tech, advanced manufacturing and green agriculture among the supply chains in focus. 676 top companies are confirmed to attend so far. (File photos via VCG) pic.twitter.com/siajK7aU1Z
— CGTN BIZ (@CGTNGlobalBiz) May 22, 2026
یہ نمائش بیجنگ کے ضلع شنیانگ میں واقع چائنا انٹرنیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہوگی، جس کا عنوان “مشترکہ مستقبل کے لیے دنیا کو جوڑنا” رکھا گیا ہے۔
چین کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کے حکام کے مطابق اس ایونٹ میں فرانس کے علاقے اوورنی-رون-آلپ اور اٹلی کے علاقے لیگوریا سمیت کئی بین الاقوامی اور مقامی صوبے بھی بطور مہمان شریک ہوں گے، جن میں آنہوئی اور ہائی نان شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سیاروں کی سطح کا جائزہ لینے کے لیے ربوٹک ڈاگ کی تربیت کا آغاز
حکام کے مطابق یہ ایونٹ ایسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے جب 2026 کو ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے تحت ’چین ایئر‘ قرار دیا گیا ہے، جس سے اس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔














