کراچی کی مویشی منڈی میں خریدار سستے اور لگژری بلاکس میں تقسیم، قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں بڑا فرق

اتوار 24 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں عیدالاضحیٰ سے قبل خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے، جہاں متوسط طبقہ سستے بلاکس کا رخ کر رہا ہے جبکہ امیر خریدار اب بھی لگژری انکلوژرز میں مہنگے جانور خریدنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لگژری فارم ہاؤس! جہاں کروڑوں روپے مالیت کے قربانی کے بیل رہتے ہیں

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کی مویشی منڈی میں اس وقت ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد جانور موجود ہیں، جن میں گائے، بیل، بکرے اور اونٹ شامل ہیں۔ رواں برس مہنگائی اور معاشی دباؤ کے باعث خریداروں کے رجحانات میں واضح تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنرل بلاک میں تاجروں کو مفت پلاٹ، پانی اور بجلی کی سہولت دی گئی ہے، جس کے باعث یہاں جانور نسبتاً کم قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ اسی نوعیت کے جانور لگژری ’سیفائر بلاک‘ کے مقابلے میں 25 سے 30 ہزار روپے تک سستے مل رہے ہیں۔

خریدار محمد حماد نے بتایا کہ سیفائر بلاک میں جانوروں کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں، جبکہ جنرل بلاک میں نسبتاً مناسب داموں میں قربانی کے جانور دستیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:قربانی کے جانوروں کی کھالیں کہاں جاتی ہیں، ان سے کیا کچھ بنتا ہے؟

دوسری جانب لگژری بلاکس میں خوبصورت اور بھاری بھرکم بیلوں کی نمائش جاری ہے، جہاں بعض جانوروں کی قیمت 40 سے 50 لاکھ روپے تک بتائی جا رہی ہے۔

مویشی منڈی انتظامیہ کے ترجمان فرقان چیپا کے مطابق جنرل بلاکس میں سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ چھوٹے تاجروں اور متوسط طبقے کے خریداروں کو ریلیف مل سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت کی پاسکو سے گندم خریداری پر اپوزیشن کا اعتراض، تحریکِ التوا جمع

آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے کے کامیاب انعقاد اور مسلم لیگ (ن) کی واضح برتری، وزیراعظم کی مبارکباد

پاکستان آئیڈل کی واپسی؟ زیب بنگش نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

مومنہ اقبال کیس میں پیشرفت، تفتیش مکمل، ثاقب چدھڑ کے خلاف رپورٹ عدالت میں پیش

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ (ن) 9 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، رانا ثناء اللہ

ویڈیو

جب تک ن لیگ کی حکومت قائم ہے پیپلزپارٹی اتحاد کا حصہ رہے گی، حسن مرتضیٰ

آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ 13 میں سے 9 نشستیں جیت کر سب سے آگے، چیف الیکشن کمشنر نے پہلا مرحلہ شفاف قرار دے دیا

سائیکل ایمبولینس: ہنگامی ضرورت یا ترقی کی رفتار پر سوال؟

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی