لگژری فارم ہاؤس! جہاں کروڑوں روپے مالیت کے قربانی کے بیل رہتے ہیں

اتوار 24 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے علاقے فتح جنگ میں قائم ایک منفرد اور شاہانہ فارم ہاؤس دیکھنے والوں کو حیران کر دیتا ہے۔ پہلی نظر میں یہ فارم ہاؤس کسی ارب پتی شخصیت کی رہائش گاہ محسوس ہوتا ہے، تاہم قریب جا کر معلوم ہوتا ہے کہ یہ پرتعیش اور جدید سہولیات سے آراستہ فارم دراصل قربانی کے بیلوں کے شوق کے لیے تعمیر کیا گیا ہے، جہاں کروڑوں روپے مالیت کے اعلیٰ نسل کے بیل موجود ہیں۔

اس فارم ہاؤس کے مالک فرخ شاہد کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد پاکستان کی مقامی اور بہترین نسلوں، خصوصاً ‘دھنی’ اور ‘فتح جنگی’ نسل کے جانوروں کو فروغ دینا ہے۔ اسی جذبے کے تحت انہوں نے ایک ایسا جدید فارم قائم کیا جہاں جانوروں کی دیکھ بھال اعلیٰ معیار کے مطابق کی جاتی ہے اور انہیں آرام دہ ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔

فارم میں برہمن، فتح جنگی اور دیگر اعلیٰ نسل کے بیل موجود ہیں، جن میں سے بعض کی قیمت کروڑوں روپے تک بتائی جاتی ہے۔ فارم کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں جانوروں کی خوراک، صفائی، صحت اور آرام کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے، جس کے باعث یہ فارم علاقے میں منفرد حیثیت اختیار کر چکا ہے۔

فرخ شاہد کے مطابق فارم میں موجود بڑے اور نایاب جانور خصوصاً عیدالاضحیٰ کے موقع پر فروخت کیے جاتے ہیں، جنہیں خریدنے والوں میں معروف شخصیات بھی شامل رہی ہیں۔

اسٹار کرکٹر حارث رؤف بھی اس فارم سے قربانی کے لیے جانور خرید چکے ہیں، جبکہ مختلف سیاسی شخصیات بھی یہاں سے اعلیٰ نسل کے جانور خریدتی رہی ہیں۔

فارم مالک کا کہنا ہے کہ جانوروں کی خدمت اور بہتر نسلوں کے فروغ کو وہ اپنا مشن سمجھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس فارم کو جدید طرز پر استوار کیا گیا تاکہ پاکستان کی مقامی نسلوں کو عالمی معیار کے مطابق متعارف کرایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: 6 سالہ بچہ مبینہ زیادتی  کے بعد قتل، 20 سالہ پڑوسی گرفتار

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کا مطالبہ دہرادیا، ڈنمارک کا دوٹوک انکار

اسرائیل مخالف پوسٹ پر مقدمہ، ریما حسن نے کارروائی کو فلسطین حامی آوازیں دبانے کی کوشش قرار دے دیا

’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کریں، پاکستان کا امریکا اور ایران پر زور

بچوں کی مصنوعات آن لائن خریدتے ہیں؟ ایک غلط انتخاب جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کا مراعات سے متعلق قانون، عوام کی جانب سے شدید ردعمل

بلوچستان میں طالبان رجیم سہولت کاری، بھارت دہشتگردی کروا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری

ایران کے ساتھ معاہدہ اور جنگ بندی ختم ہو چکی، ڈیل نہیں کرنا چاہتا، صدر ٹرمپ

کالم / تجزیہ

بھارتی حکومت ایک فلم سےکیوں خوفزدہ ہوگئی؟

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی