آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے کے کامیاب انعقاد اور مسلم لیگ (ن) کی واضح برتری، وزیراعظم کی مبارکباد

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے کامیاب انعقاد اور مسلم لیگ (ن) کی واضح برتری پر مبارکباد دی ہے۔

مزید پڑھیں: آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات، الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستیں شائع کردیں

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پارٹی کی ٹیم نے آزاد جموں و کشمیر میں انتہائی کامیاب انتخابی مہم چلائی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں تمام سیاسی جماعتوں نے بھرپور حصہ لیا، جو جمہوری عمل کے کامیاب انعقاد کی علامت ہے۔

مزید پڑھیں: آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انور الحق نے استعفیٰ دینے کے لئے شرائط رکھ دیں

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتخابات کے آئندہ مرحلے میں بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لے کر جمہوری عمل کو مزید مضبوط بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp