پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور اداکارہ عائشہ ثنا سے متعلق حیران کن انکشافات سامنے آگئے۔ کئی برسوں سے منظرِ عام سے غائب رہنے والی عائشہ ثناء کے حوالے سے ڈاکٹر عمر عادل نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ و میزبان مالی مشکلات اور جان کے خطرات کے باعث پاکستان چھوڑنے پر مجبور ہوئیں جبکہ وہ اس وقت امریکا میں مختلف ملازمتیں کرکے زندگی گزار رہی ہیں۔
ڈاکٹر عمر عادل کے مطابق یہ معاملہ 2018-19 کے دوران پیش آیا، جب عائشہ ثنا شدید مشکلات کا شکار تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ اداکارہ نے متعدد بار ان سے کہا کہ ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے کیونکہ انہوں نے کچھ رقم ایک جگہ سرمایہ کاری کی تھی جس میں مسئلہ پیدا ہوگیا تھا اور متعلقہ لوگ ان کے پیچھے پڑ گئے تھے۔
#AyeshaSana has been a prominent name in Pakistan’s showbiz industry. However, due to certain financial matters, she has remained completely out of the public eye for the past 6 to 8 years. While discussing this, Dr. #OmerAdil stated that she is currently lives in Salt Lake City,… pic.twitter.com/tBcNaat3Yt
— HideSide Magazine (@hidesidewithak) May 24, 2026
انہوں نے مزید بتایا کہ انہی دنوں عائشہ ثنا نے انہیں ایک کمیٹی میں شامل ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ ڈاکٹر عمر عادل کے مطابق 24 دسمبر 2018 کو ان کی کمیٹی نکلنی تھی اور عائشہ ثنا نے کہا تھا کہ وہ رقم لے کر ان کے پاس آرہی ہیں تاہم وہ رقم انہیں کبھی موصول نہ ہوسکی۔
ڈاکٹر عمر عادل کا کہنا تھا کہ عائشہ ثنا اس وقت سالٹ لیک سٹی میں مقیم ہیں اور یہ شہر میں ان کی پہلی نہیں بلکہ چوتھی رہائش گاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ان کے پاس عائشہ ثنا کا رابطہ نمبر بھی موجود ہے، لیکن وہ ان کی مشکلات میں مزید اضافہ نہیں کرنا چاہتے۔
یہ بھی پڑھیں: نرگس کے ڈانس سے متعلق بیان پر ہنگامہ، ڈاکٹر عمر عادل کی وضاحت سامنے آگئی
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکا میں قیام کے دوران عائشہ ثنا پہلے ایک بھارتی اسٹور اور پھر ایک گیس اسٹیشن پر ملازمت کرچکی ہیں جبکہ اب وہ ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ہوسٹس یا ویٹریس کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر عمر عادل نے کہا کہ جب وہ امریکا جائیں گے تو اسی ہوٹل میں قیام کریں گے تاکہ عائشہ ثنا سے ملاقات کرسکیں۔














