پاکستان اور چین کے درمیان تجارت، زراعت، ماحولیات اور میڈیا سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط

پیر 25 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف اور عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے بیجنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان متعدد معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز)، پروٹوکولز اور تعاون سے متعلق دستاویزات پر دستخط اور ان کے تبادلے کی تقریب میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 3600 پوائنٹس سے زائد اضافہ

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق یہ معاہدے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلی، تعلیم، میڈیا اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق ہیں۔

دستخط شدہ دستاویزات میں تعلیمی تعاون اور تبادلوں سے متعلق ایگزیکٹو پروگرام، خشک میوہ جات اور مکئی کی برآمدات کے لیے قرنطینہ اور نباتاتی صحت کے تقاضوں سے متعلق پروٹوکولز، زرعی شعبے میں ترقیاتی تعاون اور جانوروں کی ویکسینز سے متعلق لیٹر آف ایکسچینج شامل ہیں۔

دونوں ممالک نے اقتصادی ترقی، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے بھی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔

علاوہ ازیں پاکستان نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی اور چین کی نیشنل اکیڈمی آف گورننس کے درمیان، جبکہ پاکستان سائنس فاؤنڈیشن اور چائنا ایسوسی ایشن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے درمیان بھی تعاون کی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا۔

میڈیا کے شعبے میں Xinhua News Agency اور Pakistan Broadcasting Corporation  کے درمیان مفاہمتی یادداشت جبکہ China Media Group  اور Pakistan Television کے درمیان مشترکہ ڈاکیومنٹری پروڈکشن کے تعاون پر اتفاق ہوا۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا اور ایرانی قیادت کے ساتھ رابطوں میں اہم کردار ادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان اور چین نے آزاد تجارت اور کثیرالجہتی نظام کی حمایت سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے، جبکہ چین کے صوبہ ژجیانگ اور پنجاب کے درمیان سسٹر-پروونس تعلقات قائم کرنے کا معاہدہ بھی طے پایا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ان معاہدوں پر دستخط پاکستان اور چین کے بڑھتے ہوئے تعاون اور مضبوط دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ معاہدے اہم شعبوں میں نئے مواقع پیدا کریں گے اور دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی اور فلاح و بہبود میں مددگار ثابت ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیب مقدمات سپریم کورٹ سنے یا آئینی عدالت؟ اہم قانونی نکتے پر سماعت کا آغاز

فوجی جوان محض تنخواہ کے لیے جان نہیں دیتے، شہدا کی قربانی کو تنخواہ سے جوڑنا غیرمنصفانہ ہے، خواجہ آصف

پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی اور سائبر سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم