خانہ کعبہ کے عین اوپر سورج کا ظہور، قبلہ رخ درست کرنے کا نادر فلکیاتی منظر

جمعرات 28 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مکہ مکرمہ میں آج ایک منفرد فلکیاتی منظر دیکھنے میں آیا جب سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر آ گیا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق یہ نادر مظہر سال میں 2 مرتبہ پیش آتا ہے اور اس کی مدد سے دنیا بھر کے مسلمان قبلہ رخ کی درست سمت معلوم کر سکتے ہیں۔

مقدس شہر مکہ مکرمہ کے آسمان پر آج ایک منفرد فلکیاتی منظر دیکھنے میں آیا جب سورج عین کعبہ کے اوپر آ گیا۔ ماہرین کے مطابق یہ فلکیاتی مظہر قبلہ رخ کی درست سمت متعین کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے۔

مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر پہنچا، جسے فلکیات کی دنیا میں ایک نہایت دقیق اور اہم مظہر قرار دیا جاتا ہے۔

جدہ آسٹرونومی سوسائٹی کے ڈائریکٹر انجینئر ماجد ابو زہرہ کے مطابق سورج تقریباً 89.94 ڈگری کی بلندی پر خانہ کعبہ کے اوپر پہنچا، جبکہ مکمل عمودی سیدھ سے اس کا فرق محض 0.06 ڈگری تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر سورج کی پوزیشن اور عمودی اشیا کے سائے کی مدد سے دنیا بھر میں قبلہ رخ کی درستگی آسانی سے جانچی جا سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ فلکیاتی مظہر سال میں 2 مرتبہ پیش آتا ہے، جب سورج اپنی ظاہری حرکت کے دوران خطِ سرطان اور خطِ جدی کے درمیان سفر کرتا ہے۔

انجینئر ماجد ابو زہرہ نے کہا کہ اس مظہر کی نہ صرف سائنسی بلکہ تعلیمی اہمیت بھی ہے کیونکہ اس کے ذریعے زمین کی حرکت، فلکیاتی نظام اور سماوی نقاط سے متعلق تصورات کو بہتر انداز میں سمجھایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ماضی میں بھی اس فلکیاتی مظہر کو بعض مساجد کے قبلہ رخ کی تصحیح کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں