اسحاق ڈار کی نیویارک میں چینی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

جمعرات 28 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی، جس میں خطے کی تازہ صورتحال، امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور پاک چین تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی وزیر خارجہ نے خطے میں مذاکرات اور سفارتکاری کے فروغ کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے پائیدار امن کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں پر گفتگو کی۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے خطے میں تعمیری کردار ادا کرنے پر پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس کی حمایت کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

دونوں رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کے حالیہ کامیاب دورۂ چین کو بھی یاد کیا اور پاکستان و چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی اور اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اسحاق ڈار نیویارک میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کھلے مباحثے میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔ یہ مباحثہ ’بین الاقوامی امن و سلامتی کا تحفظ: اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری اور اقوام متحدہ کے مرکزی عالمی نظام کو مضبوط بنانا‘ کے عنوان سے منعقد ہوا۔

یہ اہم اجلاس 26 مئی کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی چینی صدارت کے دوران منعقد کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دبئی کی نئی ’دبئی انوائٹ اسکیم‘ کیا ہے؟ پاکستانی اس سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

میرپور ڈویژن کے ووٹرز بلا خوف و خطر ووٹ ڈالیں، شفاف اور پرامن انتخابات کے تمام انتظامات مکمل، چیف الیکشن کمشنر

پشاور کے واحد بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں سیاسی جلسے کا اعلان، کھیل کے میدان میں سیاست کیوں؟

شفاف انتخابات یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کا سخت ایکشن، 2 پریزائیڈنگ افسر گرفتار

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں