عالمی یومِ اقوام متحدہ امن محافظین کے موقع پر پاکستان کے صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں دنیا بھر میں خدمات انجام دینے والے اقوام متحدہ کے امن اہلکاروں کی قربانیوں، پیشہ ورانہ صلاحیت اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے جان قربان کرنے والے 183 پاکستانی امن اہلکاروں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔
مزید پڑھیں: صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی اہل پاکستان کو رمضان المبارک کے آغاز پر مبارکباد
صدر کے مطابق پاکستان گزشتہ 6 دہائیوں سے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے اور اب تک 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد پاکستانی اہلکار 4 براعظموں میں 48 امن مشنز میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین امن اہلکار بھی ان مشنز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔
Message from the President of the Islamic Republic of Pakistan on International Day of United Nations Peacekeepers (29 May 2026)
Pakistan joins the international community in paying tribute to the dedication, professionalism and sacrifice of United Nations peacekeepers serving… pic.twitter.com/YGZcZQDnkG
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) May 29, 2026
پیغام میں کہا گیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے قدیم ترین امن مشنز میں سے ایک کی میزبانی بھی کر رہا ہے، جو مسئلہ جموں اینڈ کشمیر کے منصفانہ حل کی عالمی ذمہ داری کو اجاگر کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:سری لنکا میں سیلاب سے جانی نقصان پر صدر آصف زرداری کا اظہار تعزیت
صدر نے کہا کہ جنگ زدہ علاقوں میں اقوام متحدہ کے امن محافظ شہریوں کے تحفظ، انسانی امداد کی فراہمی اور بنیادی خدمات کی بحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
پاکستان نے عالمی امن اور استحکام کے لیے اقوام متحدہ کے امن مشنز کی مکمل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔














