ہانیہ عامر اور ماہرہ غنی سمیت 7 پاکستانی فوربس کی ایشیائی فہرست کا حصہ بن گئے

ہفتہ 30 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی جریدے فوربس نے سال 2026 کے لیے ایشیا کے 30 سال سے کم عمر باصلاحیت افراد کی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں ٹیکنالوجی، سائنس، سماجی خدمات اور تفریح کے شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دینے والے 7 پاکستانیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

 فوربس کے مطابق یہ نوجوان اپنے اپنے شعبوں میں نئی تبدیلیاں لانے اور صنعتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

رواں سال کی اس معتبر فہرست میں شامل ہونے والے پاکستانیوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

سید اسماعیل

 کراچی سے تعلق رکھنے والے سید اسماعیل نے اشیا کی خریداری کے نظام کو شفاف اور ڈیجیٹل بنانے کے لیے ‘صراف’ نامی کمپنی کی بنیاد رکھی۔

ان کی کمپنی وسطی اور جنوبی ایشیا سے روئی اور سنگِ مرمر جیسی اشیا کی تجارت کرنے والے کاروباری اداروں کے لیے ایک موبائل ایپلی کیشن متعارف کروانے جا رہی ہے، جس کے ذریعے قیمتوں، معاہدوں اور جہاز رانی کی لائیو ٹریکنگ ممکن ہو سکے گی۔

ان کی کمپنی شارک ٹینک پاکستان سے پچاس لاکھ ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی بھی حاصل کر چکی ہے۔

محمد فرقان کریم کڈوائی اور سرفراز شاہد حسین

حبیب یونیورسٹی کے ان 2 گریجویٹس نے فنانس اور وینچر کیپیٹل کے زمرے میں جگہ بنائی ہے۔ انہوں نے سنگاپور میں قائم ایک ایسی کمپنی کی بنیاد رکھی ہے جو درمیانے درجے کی کمپنیوں کو مہنگے سافٹ ویئرز خریدنے سے بچاتی ہے اور موجودہ ٹولز کے اندر ہی فنانس کے کاموں کو خودکار بناتی ہے۔

 یہ دونوں نوجوان اس سے قبل پاکستان میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے لیے ایک فن ٹیک اسٹارٹ اپ بھی بنا چکے ہیں۔

ماہرہ غنی

کیمبرج یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ماہرہ غنی نے فزکس اور سائنس کے شعبے میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔ وہ اس وقت کیمبرج یونیورسٹی میں انتہائی باریک سیمی کنڈکٹرز پر تحقیق کررہی ہیں۔

انہوں نے پاکستان میں خواتین کو سائنس کے شعبے کی طرف راغب کرنے کے لیے ایک تعلیمی پروجیکٹ بھی شروع کیا، جس پر انہیں بین الاقوامی اعزاز سے نوازا جا چکا ہے۔

ماہرہ  غنی نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا ہے۔

فہد شہباز

سماجی خدمات کے شعبے میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے فہد شہباز نے صرف 18 سال کی عمر میں ‘یوتھ جنرل اسمبلی’ کی بنیاد رکھی، جس کا مقصد نوجوانوں کو قیادت اور پالیسی سازی کی طرف لانا ہے۔ ان کی تنظیم برطانوی پارلیمان کی طرز پر ایک سالانہ اسمبلی چلاتی ہے جہاں نوجوان عوامی پالیسیوں پر بحث کرتے ہیں۔ فہد شہباز ماضی میں برطانوی ‘ڈیانا ایوارڈ’ بھی حاصل کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ تفریحی اور شوبز کے شعبے میں پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور فلم میکر ثمن کامران بھی اس باوقار فہرست میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں، جبکہ قومی ہیرو ارشد ندیم کو بھی اس فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

1980 فوٹو اے آئی ٹرینڈز: تصویریں بنانے کا شوق کہیں آپ کا فون اور ذاتی ڈیٹا ہیکرز کے حوالے تو نہیں کررہا؟

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

اپوزیشن کو گنجائش دی جائے تو 27 ستمبر کو لانگ مارچ جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کا حکومت کو مشورہ

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے احتجاج، اسلام آباد میں سیکیورٹی پلان تیار، کنٹینرز پہنچنا شروع

نئے انتظامی یونٹ: پیپلز پارٹی کیوں غصے میں ہے؟

ویڈیو

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘