پاکستان سمیت دنیا بھر میں کل بلیو مون جلوہ گر ہوگا

ہفتہ 30 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلکیاتی دنیا میں گہری دلچسپی رکھنے والوں کے لیے مئی کا یہ مہینہ ایک انتہائی نادر اور خوبصورت تحفہ لے کر آیا ہے کیونکہ کل، یعنی 31 مئی بروز اتوار، پاکستان سمیت دنیا بھر کے آسمان پر سال کا پہلا ’بلیو مون‘  جلوہ گر ہونے جارہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں: پاکستان میں سپر بلیو مون کے دلفریب نظارے

فلکیاتی ماہرین کے مطابق یہ اس سال کا ایک غیر معمولی واقعہ ہے کیونکہ عام طور پر ہر مہینے میں صرف ایک ہی بار چاند مکمل ہوتا ہے، لیکن اس بار مئی کے آغاز میں پہلی تاریخ کو ‘فلاور مون’ دیکھا گیا تھا اور اب مہینے کے آخری دن دوبارہ پورا چاند نظر آئے گا، اور اسی دوسرے مکمل چاند کو تکنیکی زبان میں ‘بلیو مون’ کہا جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pubity (@pubity)

ماہرینِ فلکیات نے واضح کیا ہے کہ نام کے برعکس چاند کا رنگ نیلا نہیں ہوگا بلکہ یہ اپنے روایتی سنہری اور چاندی جیسے رنگ میں ہی معمول سے زیادہ چمکدار نظر آئے گا، اسے ‘مائیکرو مون‘ بھی کہا جارہا ہے کیونکہ اس وقت چاند زمین سے اپنے سب سے دوری کے نقطے پر ہوگا جس کی وجہ سے یہ سائز میں معمولی سا چھوٹا دکھائی دے سکتا ہے۔

یہ بھی پرھیں: پاکستان کی فضاؤں میں ’سپر بلیو مون‘ کا راج

پاکستان میں یہ خوبصورت نظارہ اتوار کی شام غروبِ آفتاب کے فوراً بعد مشرقی افق پر دیکھا جاسکے گا، جہاں چاند کسی بھی دوربین کے بغیر عام آنکھ سے بالکل واضح اور دلفریب نظر آئے گا۔

چونکہ یہ نادر فلکیاتی منظر تقریباً ہر ڈھائی سے تین سال بعد ہی پیش آتا ہے، اسی لیے دنیا بھر کے فوٹو گرافرز اور آسمانی نظاروں کے شوقین افراد اس یادگار رات کو اپنے کیمروں میں قید کرنے کے لیے بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماضی میں کب کب اسلام آباد میں ایک سے زیادہ احتجاج بیک وقت ہوئے؟

1980 فوٹو اے آئی ٹرینڈز: تصویریں بنانے کا شوق کہیں آپ کا فون اور ذاتی ڈیٹا ہیکرز کے حوالے تو نہیں کررہا؟

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

اپوزیشن کو گنجائش دی جائے تو 27 ستمبر کو لانگ مارچ جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کا حکومت کو مشورہ

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے احتجاج، اسلام آباد میں سیکیورٹی پلان تیار، کنٹینرز پہنچنا شروع

ویڈیو

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

اپوزیشن کو گنجائش دی جائے تو 27 ستمبر کو لانگ مارچ جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کا حکومت کو مشورہ

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘