بچوں کو رٹانے کے بجائے سوچنا سکھانے والا ایک مختلف اے آئی ٹیوٹر متعارف

ہفتہ 30 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصنوعی ذہانت کے بڑھتے استعمال کے باعث جہاں کئی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جنریٹو اے آئی ٹولز انسانوں کی سوچنے اور تجزیہ کرنے کی صلاحیت کو متاثر کر رہے ہیں وہیں اب ایک ایسا منفرد اے آئی ٹیوٹر متعارف کرا دیا گیا ہے جو بچوں کو رٹے لگانے کے بجائے سوچنے، سوال کرنے اور مسئلے کو سمجھ کر حل تلاش کرنے کی تربیت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی ہماری تحریر کا قدرتی اور منفرد انداز چھین تو نہیں رہی؟

تعلیمی پلیٹ فارم برلینٹ کی بانی سو کھم نے دنیا کے پہلے اے آئی گرافیکل ٹیوٹر ’کوجی‘ کی رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی بچوں کو ذہین بنانے کے لیے تیار کی گئی ہے نہ کہ انہیں صرف تیار شدہ جوابات پر انحصار کرنے کا عادی بنانے کے لیے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اے آئی بچوں کو کمزور بنا رہا ہے جبکہ اسے انہیں ذہین بنانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوجی پہلا ایسا اے آئی ٹیوٹر ہے جو بچوں کو واقعی سوچنے پر مجبور کرتا ہے۔

کوجی کی خاص بات یہ ہے کہ اسے ’سقراطی طریقہ تدریس‘ کے تحت تیار کیا گیا ہے جس میں بچوں کو براہ راست جواب دینے کے بجائے سوالات کے ذریعے رہنمائی فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ خود مسئلے کو سمجھیں اور حل تک پہنچیں۔

اس طریقہ کار سے طلبہ میں تنقیدی سوچ، تجزیاتی صلاحیت اور مسئلہ حل کرنے کی مہارت فروغ پاتی ہے جبکہ وہ جواب دینے والے روایتی اے آئی ماڈلز پر کم انحصار کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے: اے آئی کا زیادہ استعمال دماغ کو سست بنا رہا ہے، کن صلاحیتوں کو شدید خطرہ ہے؟

یہ جدید ٹیوٹر والدین کو بھی سہولت دیتا ہے کہ وہ بچوں کی کارکردگی کو حقیقی وقت میں دیکھ سکیں گراف اور نوٹس پر تبصرہ کر سکیں اور بچے کی پیشرفت کے مطابق اسباق میں تبدیلی لا سکیں۔

کوجی میں ’اسپیک فرسٹ‘ حکمت عملی بھی شامل کی گئی ہے جس کے تحت یہ ہر سبق کے آغاز میں خود گفتگو شروع کرتا ہے تاکہ طالب علم کی مشکلات کو فوری طور پر سمجھ کر رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

اس کا انٹرفیس بھی روایتی چیٹ بوٹس سے مختلف ہے اور اسے ایک کردار پر مبنی دوستانہ انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ بچوں کے لیے سیکھنے کا عمل زیادہ دلچسپ اور مؤثر بن سکے۔

فی الحال کوجی برلینٹ کے بیشتر ریاضی اور کوڈنگ کورسز میں دستیاب ہے جبکہ مستقبل میں اسے اسکول کے اسائنمنٹس کی معاونت اور متعدد زبانوں کی جدید سہولیات سے مزید بہتر بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: اے آئی کو جھانسا: آنکھوں کی ایک فرضی بیماری کو حقیقی سمجھ کر چیٹ بوٹس طبی مشورے دینا شروع

ماہرین کے مطابق اگر یہ ٹیکنالوجی اپنے دعوؤں کے مطابق کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہی تو یہ بچوں کی تعلیم کے شعبے میں ایک انقلابی پیشرفت ثابت ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

پاکستان، امریکا تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، تجارت کا حجم 20 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے، اسحاق ڈار

ستمبر میں نئی صنعتی پالیسی، نجی شعبے کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، ہارون اختر

پنجاب میں ’لیب آن ویلز‘ کا آغاز، کھیت میں ہی مٹی اور پانی کا فوری سائنسی تجزیہ

29 جولائی سے 5 اگست تک ملک بھر میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ

ویڈیو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

جب تک ن لیگ کی حکومت قائم ہے پیپلزپارٹی اتحاد کا حصہ رہے گی، حسن مرتضیٰ

آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ 13 میں سے 9 نشستیں جیت کر سب سے آگے، چیف الیکشن کمشنر نے پہلا مرحلہ شفاف قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی