اے آئی کو جھانسا: آنکھوں کی ایک فرضی بیماری کو حقیقی سمجھ کر چیٹ بوٹس طبی مشورے دینا شروع

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بکسانیومینیا ایک مکمل طور پر جعلی اور فرضی آنکھوں کی بیماری ہے جسے اس بات کو ثابت کرنے کے لیے بنایا گیا تھا کہ لارج لینگویج ماڈلز یعنی اے آئی چیٹ بوٹس غلط معلومات کو آسانی سے سچ سمجھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی کے عوامی سروے: کیا یہ زیادہ درست رائے فراہم کرسکتے ہیں؟

یہ تجربہ سنہ 2024 میں سویڈن کی یونیورسٹی آف گوتھنبرگ کی محقق المیرا عثمانووِچ تھنستروم کی قیادت میں کیا گیا۔ تحقیق کا مقصد یہ دیکھنا تھا کہ کیا چیٹ جی پی ٹی اور  گوگل جیمنی جیسے اے آئی سسٹمز جعلی طبی معلومات کو پہچان سکتے ہیں یا نہیں۔

جلد ہی حیران کن صورتحال سامنے آئی جب اس فرضی بیماری پر مبنی جعلی ریسرچ پیپرز کے بعد اے آئی چیٹ بوٹس نے اسے حقیقی بیماری سمجھ کر صارفین کو جواب دینا شروع کر دیا۔

بعض سسٹمز نے اسے ’نایاب آنکھوں کی بیماری‘ قرار دیا جبکہ کچھ نے کہا کہ یہ ’زیادہ نیلی روشنی کے اثر سے ہوتی ہے‘۔

مزید حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ جعلی بیماری بعد میں کچھ انسانی محققین کی تحریروں اور سائنسی مواد میں بھی شامل ہو گئی حالانکہ اس کے جعلی ہونے کے واضح اشارے موجود تھے۔

مزید پڑھیے: ’ٹیکن فار گرانٹڈ‘ والا معاملہ اے آئی میں بھی؟ زیادہ دوستانہ چیٹ بوٹس کم قابل بھروسا، نئی تحقیق

تحقیق میں شامل فرضی مواد میں یہاں تک لکھا گیا تھا کہ یہ بیماری ’خود ساختہ‘ ہے اور مریضوں کے بارے میں بھی جعلی تفصیلات شامل تھیں، جن سے واضح ہوتا تھا کہ یہ سب ایک تجربہ تھا۔ اس کے باوجود بعض افراد نے اسے سنجیدہ سائنسی معلومات سمجھ لیا۔

ماہرین کے مطابق یہ تجربہ اس بات کی خطرناک مثال ہے کہ اے آئی سسٹمز معلومات کو جانچنے کے بجائے صرف دستیاب ڈیٹا کی بنیاد پر جواب دیتے ہیں خواہ وہ درست ہو یا غلط۔

یونیورسٹی کالج لندن کی محقق الیکس روانی کے مطابق یہ صورتحال ایک ’وارننگ سائن‘ ہے کہ اگر سائنسی اور معلوماتی نظام غلط معلومات کو فلٹر نہ کر سکے تو مستقبل میں یہ بڑا مسئلہ بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: اے آئی چیٹ بوٹ کے چکمے: صارف ہتھوڑا لے کر جنگ کے لیے نکل پڑا، چشم کشا رپورٹ

یہ تجربہ اگرچہ بظاہر دلچسپ اور عجیب لگتا ہے لیکن یہ اس بات کی سنجیدہ یاد دہانی ہے کہ اے آئی پر اندھا اعتماد خطرناک ہو سکتا ہے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی