پاکستان اور افغانستان کے درمیان کابل میں غیر رسمی مذاکرات کے انعقاد سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان: طالبان حکومت جبر کی بنیاد پر قائم، انتشار میں اضافہ، اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی اطلاعات جعلی ہیں اور اس وقت دونوں ممالک کے درمیان کسی قسم کے مذاکرات جاری نہیں جبکہ نہ ہی کسی وفد کے دورے کا کوئی شیڈول طے پایا ہے۔
تردیدی بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ کابل میں کسی غیر رسمی ملاقات یا مذاکراتی دور کے انعقاد سے متعلق دعوے بے بنیاد ہیں۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش خبریں اور اس سے منسلک معلومات حقائق کے منافی ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں۔
مزید پڑھیے: افغانستان میں کم عمری کی شادیوں سے متعلق نئے قواعد پر تشویش، طالبان کی قانونی منظوری کا دعویٰ
ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کسی ممکنہ سفارتی رابطے یا ملاقات سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ مذکورہ بے بنیاد اطلاعات میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان غیر رسمی مذاکرات کا اگلا دور کابل میں متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: ایس سی او اجلاس : روس کا افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی اور منشیات کی بڑھتی پیداوار پر اظہار تشویش
اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان جاری رابطوں کے تسلسل میں اب مذاکرات کے انعقاد کے لیے نئی تاریخ پر غور کیا جا رہا ہے۔ ان اطلاعات میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ان مذاکرات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات، علاقائی تعاون اور اہم دوطرفہ امور پر پیش رفت کو یقینی بنانا ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تمام دعووں میں کوئی حقیقت نہیں اور نہ تو کوئی دورہ ہونا ہے اور نہ ہی کوئی وفد پاکستان سے افغانستان جا رہا ہے۔














