اسلام آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، دکانیں اور بازار رات 8 بجے بند کرنے کے احکامات جاری

پیر 1 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عیدالاضحیٰ کے بعد اسلام آباد میں کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار دوبارہ محدود کر دیے گئے ہیں، اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ نے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں یکم جون سے کفایت شعاری اقدامات کے تحت دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ کشیدگی: حکومت نے کفایت شعاری مہم میں 13 جون تک توسیع کردی

اسی طرح شادی ہالز اور مارکیز کو بھی رات 10 بجے تک اپنی تقریبات ختم کرنا لازم ہوگا۔

حکام کے مطابق ریسٹورنٹس، بیکریوں اور کریانہ اسٹورز کو رات 10 بجے تک کاروبار جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔

جبکہ ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز معمول کے مطابق جاری رہیں گی اور ان پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بعض شعبوں کو نئی پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ ان میں فارمیسیز، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، ڈیری شاپس، جم، اسپورٹس فیسلٹیز اور پیڈل کورٹس شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: کفایت شعاری مہم کی نگرانی، وزیراعظم نے آئی بی کو اہم ذمہ داری سونپ دی

مزید برآں بین الاقوامی کلائنٹس کے ساتھ کام کرنے والے کال سینٹرز اور آئی ٹی کمپنیوں کو بھی استثنیٰ دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ احکامات یکم جون سے نافذ العمل ہوں گے اور اگلے احکامات جاری ہونے تک برقرار رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار