آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی کا اے پی سی میں شرکت سے انکار، اصل عزائم کھل کر سامنے آگئے

بدھ 3 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین مقیم پاکستان کی نشستوں سمیت دیگر معاملات پر گفت و شنید کے لیے آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے، تاہم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے شرکت سے انکار کردیا، جس کے بعد ان کے اصل عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور، اپوزیشن لیڈر و صدر ن لیگ شاہ غلام قادر کی میزبانی میں ہونے والی اے پی سی میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری محمد یاسین، صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ سابق وزیراعظم راجا محمد فاروق حیدر، سابق صدور سردار یعقوب اور سردار مسعود خان بھی شریک ہوئے۔

سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس، صدر جموں و کشمیر پیپلز پارٹی سردار حسن ابراہیم، سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن چوہدری طارق فاروق نے بھی اے پی سی میں شرکت کی۔

اس کے علاوہ وزرا حکومت میاں عبدالوحید، جاوید اقبال بڈھانوی، قاسم مجید اور نبیلہ ایوب بھی اے پی سی میں شریک ہوئے۔ جبکہ ممبران اسمبلی عبدالماجد خان، احمد رضا قادری اور تقدیس گیلانی بھی اے پی سی میں شریک تھے۔

امیر جمیت علمائے اسلام مولانا سعید یوسف، لبریشن لیگ کے صدر خواجہ منظور قادر، چیئرمین علما مشائخ کونسل امتیاز صدیقی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہوئے۔

جماعت اسلامی کے رہنما نور الباری، ایم ڈبلیو ایم کے صدر یاسر عباس نقوی، صدر سپریم کورٹ بار راجا آفتاب ایڈووکیٹ نے بھی اے پی سی میں شرکت کی۔

قاضی محمود الحسن اشرف، دانیال شہاب سمیت دیگر جماعتوں کے زعما بھی اے پی سی میں شریک ہوئے، جہاں ایکشن کمیٹی کی 9 جون کی کال کے تناظر میں وسیع تر مشاورت کی گئی۔

دوسری جانب جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت سے انکار کر دیا، جس کے بعد اس کے اصل عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

مبصرین کے مطابق اب صورتحال واضح ہوتی جا رہی ہے، ایکشن کمیٹی کا طرزِ عمل اس تاثر کو تقویت دے رہا ہے کہ وہ خطے میں استحکام کے بجائے سیاسی اور انتظامی بے چینی کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ آزاد جموں و کشمیر میں کسی کو ہنگامہ آرائی کرنے کی اجازت نہ دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’معرکہ حق‘ ٹی20 کرکٹ میچ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام الیون نے جیت لیا، سیلیبریٹیز الیون کو شکست

سونا امریکی بانڈز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا ریزرو اثاثہ بن گیا

پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب، ایک سال میں کتنے افراد بینکنگ نظام کا حصہ بنے، حیران کن اعدادوشمار

طالبان حکومت سے فرار ہونے والی افغان خواتین فٹبالرز کی بین الاقوامی میدانوں میں شاندار واپسی

کراچی آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ورلڈ کلچر فیسٹیول، 140 ممالک کے ایک ہزار فنکار شرکت کریں گے

ویڈیو

علیمہ خان نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بجٹ پیش کرنے سے کیوں روکا؟

ایران نے جوہری ہتھیار نہ بنانے پر اتفاق کر لیا، مستقبل میں مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کا امکان ہے، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھی مختلف تجاویز شامل کی جا رہی ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

کالم / تجزیہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی