بھارت میں حج کی سعادت حاصل کر کے واپس آنے والے عازمینِ حج کو ممبئی ایئرپورٹ پر شدید پریشانی اور بے چینی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ان کا سامان تاحال انہیں فراہم نہیں کیا جا سکا۔
اطلاعات کے مطابق عازمینِ حج نے روانگی سے تقریباً 48 گھنٹے قبل اپنا سامان مکہ مکرمہ میں متعلقہ حکام کے حوالے کیا تھا، تاہم ممبئی ایئرپورٹ پر پہنچنے کے باوجود سامان حجاج کرام کے سپرد نہیں کیا گیا۔ اس صورتحال کے باعث عازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ ایئرپورٹ پر اپنے سامان کے انتظار میں موجود ہیں۔
Hajj pilgrimages of flight SV 5936 are panic nd worried at Mumbai airport due to they didn't get Baggages wich were collected 48 hrs bfor by authority at makka.
@@Kirenrijiju @Rijijuofficial@hcoi_official @Hajcommitttee pic.twitter.com/n8H8mDVV63— Masroor Sohail Khan (@masroor_sohail) June 4, 2026
متاثرہ حجاج نے ایئرپورٹ انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پر سامان کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد معاملہ مزید توجہ کا مرکز بن گیا ہے جبکہ صارفین کی جانب سے بھارتی ایئرلائنز پر سخت تنقید بھی کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں واقع ایئرپورٹ پر حج کی سعادت حاصل کر کے واپس آنے والے متعدد مسافروں نے اپنے سامان سے قیمتی اشیاء غائب ہونے کے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ’بیگز کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان نکال لیا گیا‘، لکھنؤ ایئرپورٹ پر حجاج کے ساتھ بڑی چوری
ایک خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے سامان سے 5 چاندی کی انگوٹھیاں، 6 پرفیوم، دو سونے کی بالیاں، 5 برقعے اور بچوں کے کھلونے غائب ہیں۔ اور تالا کھول کر سب نکالا گیا ہے۔
ایک اور مسافر نے الزام لگایا کہ ان کے سامان کا لاک ٹوٹا ہوا تھا جبکہ بیگ سے پرفیوم، جائے نماز، حجاب اور دیگر ضروری اشیاء غائب تھیں۔














