اسلام آباد: پاکستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے زیراہتمام راول جھیل میں صفائی مہم

جمعرات 4 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (پاک ای پی اے) نے عالمی یوم ماحولیات 2026ء کے سلسلے میں راول جھیل پر صفائی مہم کے دوران بڑی مقدار میں پلاسٹک کچرے، استعمال شدہ سرنجوں اور اسپتال کے خطرناک فضلے کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے ،جسے ماہرین نے ماحول اور عوامی صحت کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

 صفائی مہم پاک ای پی اے، نیسلے پاکستان اور محکمہ سمال ڈیمز پنجاب کے اشتراک سے منعقد کی گئی جس میں طلبہ، سول سوسائٹی، مقامی کمیونٹی اور نجی شعبے کے رضاکاروں نے شرکت کی، شرکا نے راول جھیل کے کناروں اور اطراف سے بڑی مقدار میں ٹھوس فضلہ جمع کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاک ای پی اے نے کہا کہ راول جھیل میں اسپتال کے فضلے اور پلاسٹک کی موجودگی ایک تشویشناک صورتحال ہے جو قدرتی وسائل اور آبی حیات کے لیے خطرہ بن رہی ہے۔

 انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ماحول دوست طرز زندگی اپنائیں اور صفائی و تحفظ ماحول کی سرگرمیوں میں مستقل بنیادوں پر حصہ لیں۔ اس موقع پر پاک ای پی اے کے ترجمان محمد سلیم شیخ نے کہا کہ قدرت نے انسان کو صاف ہوا، صاف پانی اور زرخیز مٹی عطا کی، مگر انسانی سرگرمیوں نے ان نعمتوں کو شدید آلودگی سے دوچار کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کے دھوئیں، صنعتی اخراج، بھٹہ خشت اور کھلے عام کچرا جلانے سے فضائی آلودگی بڑھ رہی ہے جبکہ صنعتی فضلے اور غیر ٹریٹ شدہ سیوریج کے اخراج سے آبی وسائل متاثر ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو صاف اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

 ان کے بقول راول جھیل جیسے اہم آبی ذخائر کا تحفظ نہ صرف ماحولیاتی بلکہ عوامی صحت کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ یہ صفائی مہم عالمی یوم ماحولیات 2026ء کے موضوع ’’قدرت سے تحریک، موسمیاتی تحفظ اور ہمارے مستقبل کے لیے‘‘ کے تحت منعقد کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت، سعودی کمپنیاں متعدد بڑے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 200ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

بھارت اسرائیل کی ایک اور سازش بے نقاب، پاکستان کے خلاف ’را‘ اور ’موساد‘ کا پیرس میں خفیہ اجلاس، بی ایل اے کی پشت پناہی کا انکشاف

وی نیوز سے وابستہ سینیئر صحافی عبید اللہ عابد کے جواں سال بیٹے ’انس عبید‘ انتقال کر گئے

بھارتی فوج کی 11 مقامات پر لوگوں کو بنگلہ دیش دھکیلنے کی مبینہ کوششیں ناکام، 28 افراد محصور

ویڈیو

جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر، سہیل آفریدی کی اہم شخصیت سے ملاقات میں کیا طے پایا؟

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے