حنیف عباسی کے خلاف پارلیمنٹ میں ویڈیو ریکارڈ کرنے والے شہری پر مقدمہ

جمعرات 4 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی پر الزامات عائد کرنے والے شہری کے خلاف سینیٹ سیکیورٹی سارجنٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں 2 سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

 ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم نے بغیر اجازت ایک حساس مقام میں داخل ہو کر ممبر اسمبلی کے خلاف توہین آمیز ویڈیو ریکارڈ کی۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزم کی گاڑی کچھ وقت تک پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت میں موجود رہی، جبکہ اس کی جانب سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو کو بھی تحقیقات کا حصہ بنایا گیا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ سینیٹ سیکیورٹی سارجنٹ کی مدعیت میں درج مقدمے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

 قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی اراکین کانگریس کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی و معاشی تعاون پر تبادلہ خیال

مطالعے کے بدلتے انداز: مصنوعی ذہانت نے اب کتابوں سے گفتگو بھی ممکن بنادی

وزیر اعظم اپنا گھر پروگرام کا آغاز ہوگیا: شہری آسان قرض کیسے حاصل کریں؟

جرمن کارساز کمپنی پورشے کا مزید 5 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت کا نیشنل اے آئی انیشی ایٹو پروگرام کے تحت ملک بھر میں 7 جدید ’اے آئی ہبز‘ قائم کرنے کا اعلان

ویڈیو

جنوبی افریقہ میں فائرنگ کا واقعہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 4 پاکستانی جاں بحق، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان