آسٹریلیا میں کاکروچز کی غیر قانونی بریڈنگ کا بڑا انکشاف، لاکھوں ڈالر مالیت کے نایاب کیڑے برآمد

جمعہ 5 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا میں وائلڈ لائف حکام نے ایک بڑی کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر چلائے جانے والے کاکروچ بریڈنگ آپریشن کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد نایاب کاکروچز برآمد کر لیے ہیں۔

یہ کارروائی سڈنی کے مغرب میں واقع قصبے باتھرسٹ میں کی گئی جہاں محکمہ ماحولیات کے اہلکاروں نے ایک کمرشل بریڈر کے احاطے پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران ماداگاسکر ’ہِسنگ‘ کاکروچ اور ڈوبیا کاکروچ برآمد کیے گئے جو عموماً پالتو رینگنے والے جانوروں کی خوراک کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کیا ہے اور یہ بھارتی حکومت کے لیے دردِ سر کیوں بن گئی ہے؟

حکام کے مطابق برآمد شدہ کیڑوں کی بلیک مارکیٹ میں مجموعی مالیت تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 2 لاکھ آسٹریلوی ڈالر) بتائی گئی ہے۔

محکمہ ماحولیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا اپنے منفرد ماحولیاتی نظام اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کو انتہائی سنجیدگی سے لیتا ہے اور قومی ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کاکروچز سے مگرمچھ تک، لالاموو کے رائیڈرز کو ملنے والی حیران کن ڈیلیوریز نے سب کو چونکا دیا

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں غیر ملکی کاکروچز کی غیر قانونی بریڈنگ اور تجارت کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس پر پالتو جانوروں کی صنعت سے وابستہ افراد اور مالکان کو واضح وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق برآمد شدہ کیڑوں کو تلف کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاہم یہ ایک مشکل مرحلہ ہوگا کیونکہ یہ کیڑے اپنی سخت جان خصوصیات کے باعث مشہور ہیں اور ان کے بارے میں یہ تاثر بھی پایا جاتا ہے کہ یہ انتہائی سخت حالات میں بھی زندہ رہ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب