عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر میں انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

جمعہ 5 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر میں انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ 27 جولائی کو آزاد کشمیر میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ ایکشن کمیٹی کا مطالبہ ہے کہ پاکستان سے منتخب ہونے مہاجرین کی 12 نشستیں ختم کردی جائیں، ایسا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہاکہ جمہوری سوچ کا تقاضا ہے کہ یہ مطالبہ کرنے والے 27 جولائی کو عوام کے سامنے اپنا مؤقف رکھیں اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں کہ نمائندگی کی شکل کیا ہونی چاہیے۔ یہی جمہوری طرزِ فکر ہوگا، بصورت دیگر اسے بلیک میلنگ تصور کیا جائے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سیالکوٹ شہر اور تحصیل کو آزاد کشمیر اسمبلی میں ایک نشست حاصل ہے جبکہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں 2 نشستیں ہیں۔ پاکستان میں مقیم مہاجرین کے دیگر حلقے پاکستان بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں جموں سے تعلق رکھنے والے کشمیری مہاجرین کی بڑی تعداد آباد ہے، جو اکتوبر 1947 میں 2 لاکھ سے زیادہ جانوں کی قربانیوں، عزتوں کی پامالی اور ہزاروں بیٹیوں کے اغوا کے بعد ہجرت کرکے سیالکوٹ شہر اور تحصیل میں آکر آباد ہوئے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ان مہاجرین کو ان کے حقوق سے کیسے محروم کیا جا سکتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کئی دہائیوں تک یہ مہاجرین انتہائی غربت میں زندگی گزارتے رہے اور بنیادی سہولیاتِ زندگی سے محروم رہے۔ ان لوگوں نے آزادی کی خاطر بہت بڑی قیمت ادا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی رائے کو تسلیم کرانے کے لیے جمہوری راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 9 جون کو مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کررکھا ہے، جبکہ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے 27 جولائی کو عام انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب