جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی ایک بار پھر 9 جون کو احتجاج کرنے جا رہی ہے، تاہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ 38 میں سے 36 مطالبات منظور ہونے کے باوجود ریاست کے عوام کو امتحان میں کیوں ڈالا جارہا ہے۔
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا سب سے بڑا مطالبہ آزاد کشمیر اسمبلی میں مہاجرین کی نشستوں کا خاتمہ ہے، جو آئینی معاملہ ہے، اور اب الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد موجودہ اسمبلی کو کسی ترمیم کا حق بھی حاصل نہیں رہا۔
If JAAC (Joint Awami Action Committee) doesn’t behave, the government should show some spine immediately: arrest them, and dismantle this irrational committee. We should not surrender in front of street hooligans. pic.twitter.com/TVMcojK9jr
— Ammar Solangi (@fake_burster) June 5, 2026
تجزیہ کاروں کے مطابق کسی بھی جتھے کے مطالبے پر آئین میں ترمیم نہیں کی جا سکتی، مہاجرین مقیم پاکستان کی نشستیں مسئلہ کشمیر کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں جنہیں ختم نہیں کیا جا سلتا۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ لانگ مارچ کے پیش نظر مختلف حلقوں میں تشویش اور بحث کا آغاز ہوگیا ہے کہ آیا یہ احتجاجی تحریک پرامن طور پر آگے بڑھے گی یا اس سے انتظامی اور امن و امان کے چیلنجز پیدا ہو سکتے ہیں۔
حکومتی اور سیکیورٹی ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ممکنہ طور پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے۔
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی ماضی میں بھی مختلف احتجاج کر چکی ہے اور ان میں ایک درجن سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے، جن میں سیکیورٹی فورسز کے جوان بھی شامل تھے۔
آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی یہ اختیار نہیں دیا جا سکتا کہ تحریک آزادی کشمیر کی خاطر گھر بار چھوڑنے والے مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ کرے۔
حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کو بار بار مذاکرات کی دعوت دی ہے، جبکہ وفاقی مذاکراتی کمیٹی بھی گزشتہ دنوں مظفرآباد جاکر ایک بیٹھک کر چکی ہے لیکن ایکشن کمیٹی کی ہٹ دھرمی کے باعث کسی نکتے پر اتفاق نہیں ہو سکا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اپنی سرگرمیوں میں نظم و ضبط کا مظاہرہ نہیں کرتی تو حکومت کو فوری طور پر سخت مؤقف اپنانا چاہیے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایسے عناصر کو گرفتار کیا جانا چاہیے اور اس غیر معقول کمیٹی کو ختم کر دینا چاہیے۔ سڑکوں پر ہنگامہ کرنے والے عناصر کے سامنے کسی صورت جھکنا نہیں چاہیے۔














