بلوچستان میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کے لیے خاص کیا ہوگا؟

ہفتہ 6 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان حکومت نے آئندہ مالی سال 27-2026 کے بجٹ کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، جس کا مجموعی حجم 1100 ارب روپے سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی یہ بجٹ بلوچستان اسمبلی میں پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے تاریخی ریلیف، فکس ٹیکس اسکیم کا اعلان

محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں تعلیم، صحت، امن و امان، بنیادی عوامی خدمات اور فلاحی منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی۔

تعلیم کے شعبے کے لیے 150 ارب روپے سے زیادہ فنڈز مختص کیے جانے کی تجویز ہے، جو تمام شعبوں میں سب سے بڑا حصہ ہوگا۔ اس کے علاوہ صحت کے شعبے، انسانی ترقی اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے بھی خطیر رقوم مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں وفاقی حکومت کی طرز پر اضافے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ بجٹ کو سرپلس رکھنے کی حکمت عملی بھی اپنائی جا رہی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ عوام اور کاروباری طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کسی نئے ٹیکس کے نفاذ کا امکان نہیں۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نوجوانوں کے لیے خصوصی اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔ نوجوانوں کے لیے نوکریوں کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے اس کے علاوہ اسکالر شپ سمیت دیگر امور بجٹ کا حصہ ہوں گے۔

دوسری جانب گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے واضح کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں نوجوانوں کی فلاح، روزگار اور ہنر مندی کے فروغ کو خصوصی اہمیت دی جائے گی۔

گورنر ہاؤس کوئٹہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمنٹرینز سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ صوبے میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے پیش نظر نوجوانوں کے لیے ایک نیا روزگار پروگرام متعارف کرایا جا رہا ہے، جس سے ہزاروں نوجوانوں کو باعزت روزگار اور جدید کیریئر کے مواقع حاصل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: کوشش ہے عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہ لگائیں، 10 جون کو بامقصد بجٹ پیش کیا جائےگا، وزیر خزانہ

انہوں نے بتایا کہ بولان میڈیکل یونیورسٹی میں 10 سے زیادہ نئے میڈیکل کورسز اور ڈپلومہ پروگرامز شروع کیے گئے ہیں، جبکہ دیگر سرکاری جامعات میں بھی جدید مہارتوں، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پروفیشنل ٹریننگ اور طبی تعلیم سے متعلق پروگراموں پر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو روزگار کی منڈی کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت خواتین کے لیے غیر محفوظ، کورین سیاح کے سماجی تجربے نے ہلچل مچا دی، ویڈیو وائرل

عوامی مقامات پر مختصر لباس: فلک شبیر کے بیان نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

عیدالاضحیٰ پر ڈیجیٹل ادائیگیوں میں ریکارڈ اضافہ، اسٹیٹ بینک کی ’گو کیش لیس‘ مہم کامیاب

گوگل اور اسپیس ایکس کے درمیان 30 ارب ڈالر کا تاریخی اے آئی معاہدہ

امریکا۔ایران کشیدگی میں شدت، ایران کے کویت اور بحرین پر میزائل حملے، خلیجی ممالک میں ہائی الرٹ

ویڈیو

امریکا۔ایران کشیدگی میں شدت، ایران کے کویت اور بحرین پر میزائل حملے، خلیجی ممالک میں ہائی الرٹ

گلگت بلتستان انتخابات: معذور ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک پہنچنے میں مشکلات

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان، کیا محمود اچکزئی مائنس ہوگئے؟

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟