امریکی ملازمتی ویزوں میں بھارتی فراڈ پکڑا گیا، درخواستیں اور ڈگریاں جعلی نکلیں

اتوار 7 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں عارضی ملازمت کا خصوصی ایچ ون بی ویزا حاصل کرنے کے لیے بھارتی شہریوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی اور فراڈ کے سنسنی خیز ریکارڈ سامنے آئے ہیں۔

امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سال 2015 سے اب تک امریکا میں کل 70 لاکھ ایچ ون بی ویزا درخواستیں پراسس کی گئی ہیں، جن میں سے حیرت انگیز طور پر 70 فیصد درخواستیں اکیلے بھارتی شہریوں کی طرف سے جمع کرائی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں خود ساختہ ریاست کا جعلی سفارتخانہ بے نقاب، ملزم گرفتار

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت سے اس ویزا کے لیے درخواست دینے والے 80 سے 90 فیصد افراد یا تو مکمل طور پر جعلی دستاویزات کے حامل پائے گئے یا پھر وہ اس مخصوص ملازمت کے لیے مطلوبہ اہلیت اور معیار پر پورا ہی نہیں اترتے تھے۔

تحقیقات کے دوران یہ پریشان کن حقائق بھی سامنے آئے ہیں کہ بھارت میں قائم کئی جامعات باقاعدہ طور پر جعلی ڈگریوں کے دھندے اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہیں۔ اس حوالے سے ایک ایسی یونیورسٹی کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جس نے اکیلے کم سے کم 36 ہزار جعلی ڈگریاں جاری کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا کی انڈیا سمیت دنیا بھر میں ساکھ صفر ہوگئی، فیک نیوز واچ ڈاگ کی رپورٹ جاری

واضح رہے کہ امریکا کا یہ مخصوص ویزا ان غیر ملکی ماہرین کو دیا جاتا ہے جنہیں امریکی کمپنیاں کچھ خاص شعبوں میں عارضی طور پر ملازمت کے لیے اپنے پاس بلانا چاہتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور: سہیل آفریدی خود پولیس وین میں بیٹھ گئے، پی ٹی آئی کے اغوا کے دعوے پر عوام کی شدید تنقید

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، لڑکیوں کی تعلیم کے لیے محفوظ اسکول کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘