خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کے دوران بہادری دکھانے والے وارڈ بوائے سے وزیراعلیٰ بلوچستان کا ٹیلیفونک رابطہ، ایوارڈ کا اعلان

اتوار 7 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے وارڈ بوائے عبدالرزاق کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مذکورہ شخص سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور اس کے جرات مندانہ اقدام کو سراہتے ہوئے کہاکہ مشکل گھڑی میں انسانیت کی خاطر اپنی جان خطرے میں ڈالنا قابلِ ستائش عمل ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایسے لوگ معاشرے کا حقیقی سرمایہ ہیں جو دوسروں کی جان بچانے کے لیے آگے بڑھتے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے عبدالرزاق کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سول اسپتال کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینکا گیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔

واقعے کی ویڈیوز میں ایک شخص کو فوری طور پر متاثرہ ڈاکٹر کی مدد اور انہیں بچانے کی کوشش کرتے دیکھا گیا، جس کے اقدام کو سوشل میڈیا پر بھی بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ ڈاکٹر کو علاج کے لیے کراچی منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی، جبکہ حکومت کی جانب سے ان کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا دعویٰ ہے کہ خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈاکٹر آکاش قتل کیس: گرفتار ملزمان کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت نے تحقیقات پر سوالیہ نشان لگادیا

مودی کا خوف ختم، حکومت مخالف طلبہ تحریک کو بالی ووڈ کی بھرپور حمایت، سلمان خان، عالیہ بھٹ سمیت کئی فنکار میدان میں آگئے

پاکستان کی طرف سے حوثیوں کے سعودی آئل ٹینکر پر حملے کی شدید مذمت، ریاض کی مکمل حمایت کا اعادہ

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے 22 افراد جاں بحق، 23 زخمی، 37 مکانات متاثر

حکومت کی سام سنگ کو پاکستان سے عالمی منڈیوں تک برآمدات بڑھانے کی پیشکش

ویڈیو

مون سون سیزن: لاہور سے ایک گھنٹے میں بارش کا پانی نکالنا ہدف ہے، ڈی ایم ڈی واسا

پاکستان اور کینیڈا کے معاشی تعلقات کا نیا باب، کراچی کے لیے بڑے منصوبے کا عندیہ

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

کالم / تجزیہ

شفاف انتخابات کا فریب

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ