آزاد کشمیر، کالعدم ایکشن کمیٹی کے گرد گھیرا تنگ، مرکزی دفتر سیل کردیا گیا

اتوار 7 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی) کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت ضلع انتظامیہ اور پولیس نے ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں تنظیم کے مظفرآباد میں واقع مرکزی دفتر کو سیل کر دیا۔

پولیس اور انتظامیہ کی مشترکہ کارروائی کے دوران دفتر کی تلاشی لی گئی، جس میں ایک سب مشین گن، ایک 12 بور رائفل اور ایک پستول برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔

حکام کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے کو تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

چھاپے کے وقت مرکزی دفتر کے باہر عوام کی بڑی تعداد موجود تھی، تاہم کارروائی کے دوران کسی قسم کا احتجاج، ہنگامہ آرائی یا نعرہ بازی دیکھنے میں نہیں آئی اور صورتحال پرامن رہی۔

حکومتی مؤقف کے مطابق کالعدم قرار دی گئی کمیٹی کے خلاف کارروائیاں قانون کی عملداری اور ریاستی رٹ کے قیام کے لیے کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران اسلحے کی برآمدگی اس امر کا ثبوت ہے کہ مذکورہ گروہ نام نہاد عوامی حقوق کے نام پر انتشار پھیلانے کی کوششوں میں مصروف تھا۔

ان کے مطابق ریاستی رٹ کے نفاذ، قانون کی حکمرانی اور عوامی نظم و ضبط کے تحفظ کے لیے ایسی قانونی کارروائیاں ناگزیر ہوتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوشل میڈیا کا جادو: ٹک ٹاک اور انسٹاگرام آڈیوز نے پرانی فلموں اور ڈراموں کو دوبارہ مقبول بنا دیا

آزاد کشمیر میں عام انتخابات فوج اور رینجرز کی نگرانی میں کرائے جائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا اعلان

معاہدے سے پہلے ایرانی اثاثے بحال نہیں ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

ساہیوال میں سفاک دیور نے بھابھی اور معصوم بھتیجی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، ملزم گرفتار

جمہوریت میں مداخلت کا الزام: ہنری نوواک کیس پر جے ڈی وینس کے بیان پر برطانوی نائب وزیرِ اعظم برہم

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

لائیوگلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ