کالعدم ایکشن کمیٹی کے رکن فیصل گیلانی کا تنظیم سے لاتعلقی کا اعلان، راولاکوٹ میں پرتشدد حملوں کی مذمت

منگل 9 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے اہم رکن سید فیصل گیلانی نے نام نہاد تحریک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے راولاکوٹ میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیے گئے پرتشدد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سید فیصل گیلانی نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی پرتشدد کارروائیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے معصوم شہریوں کے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی پرتشدد کارروائیوں کو دیکھتے ہوئے وہ اس سے اپنی مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔

سید فیصل گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا حصہ عوامی مفادات کے لیے بنے تھے، لیکن بدقسمتی سے یہ اپنے اصل راستے سے بھٹک گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے عوام کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد بیانیے کو مسترد کر کے باشعور شہری ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے اہم رکن توصیف جرال نے بھمبر میں خود کو پولیس کے حوالے کرتے ہوئے سرینڈر کر دیا تھا۔

توصیف جرال کا کہنا ہے کہ وہ عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک کا مزید حصہ نہیں رہ سکتے کیونکہ تنظیم کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد اس کی سرگرمیاں اپنے بنیادی مقاصد سے ہٹ چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چاقو حملے کے بعد شمالی آئرلینڈ میں پرتشدد مظاہرے، متعدد خاندان بے گھر

’پاکستان آرمی کسی ایک صوبے کی نہیں، شہدا کے لہو سے بنی پوری قوم کی فوج ‘

افغان سرزمین سے دہشتگردی کا سلسلہ جاری، پاکستان نے طالبان کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان دشمن گٹھ جوڑ بے نقاب، فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے روابط کے شواہد سامنے آگئے

مئی 2026 میں ترسیلاتِ زر 4.25 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟